خبریں

تہور رانا کو لے کر خصوصی طیارہ امریکہ سے آ رہا ہندوستان، پہنچتے ہی این آئی اے کرے گی گرفتار!

امریکہ سے ایک خصوصی طیارہ نے پرواز بھری ہے جس میں ہندوستانی افسران اور تہور رانا موجود ہیں۔ اس طیارہ نے شام تقریباً 7 بجے پرواز بھری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

طویل انتظار کے بعد تہوّر رانا ہندوستان پہنچنے والا ہے۔ ممبئی کے 11/26 دہشت گردانہ حملے کا ملزم تہور کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک خصوصی طیارہ سے اسے ہندوستان لایا جا رہا ہے، جو کہ کچھ گھنٹوں میں لینڈ ہونے والا ہے۔ امریکہ سے ایک خصوصی طیارہ مین ہندوستانی افسران تہور رانا کو لے کر ہندوستان آ رہے ہیں۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق آج شام تقریباً 7 بجے اس طیارہ نے امریکہ سے پرواز بھری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی رانا ہندوستانی زمین پر قدم رکھے گا، این آئی اسے رسمی طور سے گرفتار کر لے گی۔ اس ماحول میں پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ رانا کا نام لشکر طیبہ اور آئی ایس آئی سے جوڑا جاتا رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے اس کیس کو ممبئی سے دہلی منتقل کروایا ہے اور اب اس کی پوری سماعت دہلی میں ہی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون کی رائے کے بعد آج ہی یہ کیس دہلی واقع این آئی اے ہیڈکوارٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذریعہ این آئی اے نے وزارت قانون سے کیس کی اس منتقلی کے لیے منظوری لی تھی۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ تہور رانا کے ہندوستان پہنچتے ہی اسے ابتدائی طور پر حراست میں این آئی اے کے پاس ہی رکھا جائے گا، جہاں اس سے پوچھ تاچھ ہوگی۔ اسے دہلی کے تہاڑ جیل میں رکھا جا سکتا ہے، اور اس کے لیے تہاڑ میں تیاری پوری بھی کر لی گئی ہے۔ تہوّر رانا کو ہندوستان لانے کی سرگرمی نے دہلی میں سیاسی ہلچل بھی تیز کر دی ہے۔ 9 اپریل کو قومی سلامتی مشیر (این ایس اے) اجیت ڈبوال اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ یہ اہم میٹنگ نارتھ بلاک واقع وزارت داخلہ کے دفتر میں ہوئی۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ میٹنگ میں تہور رانا کی ہندوستان آمد سے متعلق حکمت عملی پر بات چیت ہوئی اور یہ تقریباً 22 منٹ تک چلی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined