خبریں

دہلی سمیت پورے شمالی ہند میں آیا شدید زلزلہ، 45 سیکنڈ تک ہلتی رہی زمین، گھبرا کر گھر سے باہر نکلے لوگ

زلزلہ کا مرکز افغانستان کے فیض آباد میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر پیمانے پر 6.6 درج کی گئی ہے، زلزلہ کے جھٹکے ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان، تاجکستان اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

دہلی-این سی آر کے ساتھ ساتھ شمالی ہند کی کئی ریاستوں مثلاً اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ وغیرہ میں آج شب شدید زلزلہ نے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا۔ بیشتر لوگ جب رات کا کھانا کھانے کے بعد سونے کی تیاری کر رہے تھے تو اچانک آئے زلزلہ نے انھیں گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔ سڑکوں اور پارکوں میں لوگوں کی بڑی تعداد دکھائی دینے لگی کیونکہ زلزلہ کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان کے فیض آباد میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر پیمانے پر 6.6 درج کی گئی ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان، تاجکستان اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔ یہ جھٹکا رات تقریباً 10.17 بجے محسوس کیا گیا اور تقریباً 45 سیکنڈ تک زمین ہلتی رہی۔ دہلی میں کچھ لوگوں نے بتایا کہ زلزلہ کا جھٹکا دو مرتبہ محسوس کیا گیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ دوسرا جھٹکا ’آفٹر شاک‘ یعنی پہلے زلزلہ کے بعد آنے والا دوسرا جھٹکا ہوگا۔

Published: undefined

اس زلزلہ کی وجہ سے فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ حالانکہ دہلی کے شکرپور میں ایک عمارت کے جھکنے کی خبر فائر بریگیڈ محکمہ کو فون پر موصول ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined