خبریں

ہندوستان میں شدید گرمی، کم از کم 76 ہلاک، دہلی میں بارش کے بعد موسم ہوا سہانا 

ہندوستانی ریاست بِہار میں شدید گرمی کی لہر کے سبب ہفتہ اور اتوار کے روز کم از کم 76 افراد ہلاک ہوئے۔

بھارت میں سخت گرمی، کم از کم 76 ہلاک
بھارت میں سخت گرمی، کم از کم 76 ہلاک 

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق بھارت کے ہنگامی حالات سے نٹمنے والے ادارے کے کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز 33 افراد اورنگ آباد، 31 گایا اور 12 نواڈا کے علاقے میں ہلاک ہوئے۔اس درمیاں دہلی میں بارش کے بعد لوگوں کو گرمی سے تھوڑی راحت ملی ہے۔

Published: undefined

حکام کے مطابق، ''ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کسانوں اور مزدوروں کی تھی جو کھلی جگہوں پر کام کر رہے تھے۔ اس مرتبہ گرمی کی شدت خاص طور پر زیادہ ہے اور گزشتہ کئی روز کے دوران کئی علاقوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا۔‘‘

Published: undefined

ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا، ''یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صرف دو دنوں کے اندر ریاست بہار میں اتنی زیادہ ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔‘‘

Published: undefined

ریاستی طبی حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے وقت میں گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے پانی اور مائعات کا زیادہ استعمال کریں۔ متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کو بھی بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسکول 19 جون تک بند رہیں گے، جب تک گرمی کی یہ لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔

Published: undefined

بھارت میں گزشتہ تین ہفتوں سے شدید گرمی کی لہر موجود ہے اور ملک کے زیادہ تر حصوں میں درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈز تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

بھارتی حکام کے مطابق حالیہ رواں موسم گرما میں اب تک بھارت کے دیگر حصوں میں گرمی کے سبب 36 دیگر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم مقامی میڈیا ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے زائد بتا رہا ہے۔

Published: undefined

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر اس علاقے میں مزید پانچ دن تک برقرار رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined