(دائیں سے بائیں) جان ایم مارٹینس، مشیل ایچ ڈیوریٹ اور جان کلارک، تصویر بشکریہ @NobelPrize
فزکس کا نوبل انعام 2025 کیلیفورنیا یونیورسٹی، برکلے کے جان کلارک، ییل یونیورسٹی اور کیلیفورنیا یونیورسٹی، سانتا باربرا کے مشیل ایچ ڈیوریٹ اور کیلیفورنیا یونیورسٹی، سانتا باربرا کے جان ایم مارٹینس کو دیا جائے گا۔ ان تینوں سائنسدانوں کا تعلق امریکہ سے ہے۔ ان کو کوانٹم میکانکس میں قابل قدر دریافت کے لیے نوبل انعام سے نوازا جائے گا۔ سویڈن کی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے اس تعلق سے آج اعلان کیا۔
Published: undefined
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے ’الیکٹرک سرکٹ میں میکروسکوپیک کوانٹم مکینیکل ٹنلنگ اور انرجی کوانٹائزیشن کی دریافت‘ کے لیے ان تینوں سائنسدانوں کے قابل قدر کام کو منظوری دی، جو انسانی پیمانے پر کوانٹم ردعمل کو ظاہر کرنے کی دریافت میں ایک کامیابی کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ فاتحین کو 11 ملین سویڈش کرونا (ہندوستانی روپے میں 10.3 کروڑ)، سونے کا میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
Published: undefined
امریکہ کے تینوں محققین کو ایوارڈ کے بانی الفریڈ نوبل کی برسی پر 10 دسمبر کو ایک تقریب میں باضابطہ طور پر اسٹاک ہوم میں نوبل انعام دیا جائے گا۔ واضح ہو کہ 1901 سے 2024 کے درمیان 226 نوبل انعام یافتہ کو 118 بار فزکس کا یہ اعزاز دیا جا چکا ہے۔ الفریڈ نوبل ایک امیر سویڈش صنعت کار اور ڈائنامائٹ کے موجد تھے، انہوں نے ہی ’نوبل انعام‘ کی بنیاد ڈالی تھی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 2024 میں مشین لررننگ میں فزکس کے استعمال کے لیے نوبل انعام دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال جان جے ہوپفیلڈ اور جیفری ہنٹن کو نوبل انعام دیا گیا تھا۔ جان ہوپفیلڈ نے کمپیوٹر کو چیزیں یاد رکھنے اور پہچاننے میں مدد کرنے والی تکنیک تیار کی تھی، جسے ہوپفیلڈ نیٹ ورک کہا جاتا ہے۔ جبکہ جیفری ہنٹن جن کو آرٹیفیشیل انٹیلی جنس کا ’گاڈ فاڈر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے بولٹزمین مشین بنائی، جو کمپیوٹر کو ڈیٹا سے خود سیکھنے کی صلاحیت دیتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined