کٹھوعہ کی 8 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے میں متاثرہ کی پہچان ظاہر کرنے والے میڈیا گھرانوں کے خلاف دہلی ہائی کورٹ نے سخت فیصلہ سناتے ہوئے انھیں 10-10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ کٹھوعہ معاملے میں متاثرہ کی پہچان ظاہر کرنے کے معاملے میں آج کئی میڈیا ہاؤس نے دہلی ہائی کورٹ کے سامنے معافی بھی مانگی اور ان کے وکیلوں نے کہا کہ قانون کی صحیح سمجھ نہ ہونے کے سبب ایسا ہوا۔
Published: undefined
عدالت نے اس سے پہلے متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے والے 12 میڈیا گھرانوں کو نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد آج ان سبھی کو متاثرین کے معاوضہ فنڈ میں 10-10 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ آج 12 میڈیا گھرانوں میں سے 9 کے وکیل عدالت میں موجود تھے۔ چیف جسٹس کی ذمہ داری سنبھال رہی جسٹس گیتا متّل اور جسٹس سی ہری شنکر نے حکم دیا ہے کہ معاوضے کی رقم ایک ہفتہ کے اندر ہائی کورٹ رجسٹرار جنرل کے پاس جمع کی جائے اور اسے جموں و کشمیر کے لیگل سروس اتھارٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کی جائے جس کا استعمال جموں و کشمیر کے متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined