فائل تصویرآئی اے این ایس
این سی پی اجیت پوار دھڑے کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی ذیشان بابا صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی ذیشان کو ای میل کے ذریعہ دی گئی ہے۔ دھمکی آمیز میل میں لکھا گیا کہ جو کچھ بابا صدیقی کے ساتھ ہوا وہی تمہارے ساتھ ہوگا ۔ اس کے بعد پولیس چوکس ہوگئی۔
Published: undefined
ممبئی کی باندرہ پولیس نے ذیشان صدیقی کے گھر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔واضح رہے کہ ذیشان صدیقی کے والد اور سابق وزیر بابا صدیقی کو گزشتہ سال قتل کیا گیا تھا جس میں ملزم لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد سے بابا صدیقی خاندان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
Published: undefined
ساتھ ہی اس معاملے کو لے کر پولیس کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق سابق ایم ایل اے ذیشان بابا صدیقی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں باندرہ پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بابا صدیقی کے قتل کے بعد بھی ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ بعد میں ممبئی پولیس نے ملزم کو نوئیڈا سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ذیشان صدیقی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ یہ دھمکی کسی نامعلوم شخص کی طرف سے دفتر کے لینڈ لائن نمبر پر کال کرکے موصول ہوئی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز