قومی خبریں

وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگن موہن ریدی پر چاقو سے حملہ، ملزم گرفتار

پولس نے جگن موہن پر حملہ کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگموہن ریڈی پر حملہ کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وشاکھاپٹنم ایئر پورٹ پر ایک شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملہ کے بعد پولس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ حملے کے بعد ریڈی کے ہاتھ سے خون بہتا دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

ملزم سے ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جگموہن ریڈی ایئرپورٹ لاؤنج میں بورڈنگ کا انتظار کر رہے تھے۔ دریں اثنا ایک نامعلوم شخص ان کے نزدیک آیا اور سیلفی لینے کی درخواست کرنے لگا۔ اس کے بعد اس نے اچانک چاقو نکال لیا اور ریڈی پر حملہ کر دیا۔ ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولس کے مطابق حملہ آور کا نام شری نواس ہے اور اس نے دھات کے چھوٹے چاقو نما ہتھیار سے حملہ کیا۔ اس طرح کے چاقو کا استعمال عموماً مرغوں کی لڑائی کے دوران انہیں اکسانے کے لئے کیا جاتا ہے۔

پولس نے بتایا کہ جگن موہن ریڈی صحیح سلامت ہیں اور انہیں کسی دوسرے مقام پر لے جایا گیا ہے۔ جس وقت حملہ کیا گیا ریڈی کے ساتھ ان کے حامی بھی موجود تھے۔ اس واقعہ کے بعد ایئرپورٹ کی سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔

Published: undefined

وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی پر حملہ کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا، ’’یہ حادثہ سیکورٹی میں ایک بڑی کوتاہی ہے جس کی لازمی طور پر جانچ ہونی چاہیے۔‘‘ اویسی نے مزید کہا کہ ایک شخص ایئرپورٹ میں چاقو لے کر کس طرح گھس سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined