قومی خبریں

نوئیڈا سیکٹر 18 میں دردناک حادثہ، ملٹی لیول پارکنگ سے گر کر یوٹیوبر کی موت، رات میں بنا رہا تھا ویڈیو

نوجوان یوٹیوبر کی عمر تقریباً 18 سال بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ مرنے والا نوجوان بلاگر ہے جو یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ویڈیوز بناتا تھا۔

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

نوئیڈا کے سیکٹر 18 میں ملٹی لیول کار پارکنگ سے گر کر ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ حادثہ جمعہ کی رات دیر گئے پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان ملٹی لیول کار پارکنگ کی دیوار پر چڑھ کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس کا پاؤں پھسل گیا۔ فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق نوجوان کی عمر 18 سال کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ہلاک ہونے والانوجوان یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ویڈیوز بنانے والا بلاگر لگ رہا ہے۔ آس پاس کے لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق نوجوان ملٹی لیول کار پارکنگ کے اوپر دیوار پر چڑھ کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔ فی الحال پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس آس پاس کے سی سی ٹی وی کو بھی بارک بینی سے دیکھ رہی ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا نوجوان کے ساتھ کوئی اور بھی تھا یا نہیں۔

Published: undefined

متوفی کی شناخت کے لیے کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوئے ہیں، صرف ایک فون ملا ہے جسے کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ اس کے اہل خانہ کا سراغ لگایا جا سکے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملٹی لیول پارکنگ کے ملازمین نے پولیس کو بتایا کہ نوجوان پارکنگ میں کھڑے ہو کر ویڈیو بنا رہا تھا اور اس کے لیے گرل پر کھڑا تھا۔ اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا جس کی وجہ سے وہ غیر متوازن ہو کر نیچے گر گیا، کنکریٹ کی پکی زمین پر اس کا سر ٹکرانے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ نوجوان کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن اسے شدید چوٹیں آئیں تھیں جس کی وجہ سے ڈاکٹر اسے نہ بچا سکے اور علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس