قومی خبریں

نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں، یوپی میں روزگار صرف اعداد و اشتہارات میں ہے:اکھلیش

بی جے پی والے سب کچھ فروخت کررہے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں جو آئے گا وہی فروخت ہوجائے گا، منافع والی کمپنیاں فروخت کی جارہی ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج یہاں یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں روزگار صرف اعداد و اشتہارات میں ہیں حقیقت میں کچھ نہیں ہے۔ نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ہے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے کل چھبرا مئو تحصیل کے سرائے پریاگ میں کپتان سنگھ یونیورسٹی احاطے میں ایس پی کے فاونڈر ممبر و سابق ضلع صدر کپتان سنگھ یادو کی مورتی کی نقاب کشائی کی اور اس کے بعد ایک ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے میعاد کار کے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے کاموں کو ہم شمار نہیں کرانا چاہتے۔اب آپ ہی بتاؤ جنہوں نے کام نہیں کیا ہے ان سے کام کرنےو الوں کا کیا موازنہ ہوسکتا ہے۔ سوال یہ ہے آیا کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوئی یا نہیں؟

Published: undefined

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اجولا اسکیم حقیقت میں 'بجھلا' اسکیم ہے۔ بی جے پی کا سب سے مقبول ترین کام بیت الخلاء بنانا ہے۔ بیت الخلاء بنائے تو اس کا کیا کام ہورہا ہے۔ سب اچھی طرح سے واقف ہیں۔بی جےپی کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔اس حکومت میں نہ روزگار ہے نہ کاروبار۔نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں۔ بی جے پی والے سب کچھ فروخت کررہے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں جو آئے گا وہی فروخت ہوجائے گا۔ منافع والی کمپنیاں فروخت کی جارہی ہیں۔

Published: undefined

اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی والے ہر پل نیا جھوٹ بولتے ہیں۔ بی جے پی کے لیڈر نے باہر جا کر کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت زندہ ہے۔کیا آپ لوگوں نے بلاک پرمکھ،ضلع پنچایت انتخابات میں زندہ جمہوریت کو دیکھا ہے۔ بلاک پرمکھ وضلع پنچایت کے انتخابات میں پولیس و ڈی ایم نے لوٹ پاٹ کی۔ آج جھوٹے مقدمے ایس پی کے لوگوں پر عائد کئے جارہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined