قومی خبریں

مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف یوتھ کانگریس نے کیا پارلیمنٹ کا محاصرہ

یوتھ کانگریس کے قومی صدرکا کہنا ہے کہ گاندھی جی کہتے تھےحکومت کے کاموں کا تجزیہ کرنا ہو تو اس حکومت میں کسانوں اور گاﺅں کی حالت جان لیجیے، ملک کا حال پتہ چل جائے گا۔ آج ملک میں دونوں کا حال بے حال ہے۔

تصویر قومی آواز/وپین
تصویر قومی آواز/وپین 

رافیل معاہدہ سمیت مودی حکومت کی کئی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف یوتھ کانگریس نے پارلیمنٹ کا محاصرہ کیا۔ یوتھ کانگریس نے دعویٰ کیا کہ ان کی تحریک مودی حکومت کی بدعنوانی پر مبنی پالیسیوں کا پردہ فاش کرے گا اور بے روزگاری، مہنگائی، کسانوں کے ایشوز و دلتوں و خواتین پر مظالم کے سوالوں کو سامنے لائے گا۔

Published: undefined

یوتھ کانگریس کے کارکنان کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت میں ملک میں عدم استحکام کا ماحول عروج پر ہے۔ حکومت کے ذریعہ دو کروڑ ملازمت دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا جس سے نوجوانوں میں بے چینی ہے۔ ایسی حکومت سے نوجوان اپنے حق کی لڑائی لڑنے کے لیے پارلیمنٹ کا گھیراﺅ کریں گے۔ اس گھیراﺅ کے ذریعہ حکومت کو متنبہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

یوتھ کانگریس کے قومی صدر کیشو چند کا کہنا ہے کہ مہاتما گاندھی کہتے تھے ”کسی حکومت کے کاموں کا تجزیہ کرنا ہو تو اس حکومت میں کسانوں اور گاﺅں کی حالت جان لیجیے، ملک کا حال پتہ چل جائے گا۔ لیکن آج ملک میں دونوں کا حال بے حال ہے۔“

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined