
پٹنہ: بہار اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد مہاگٹھ بندھن کی جانب سے نائب وزیراعلیٰ کے امیدوار مکیش سہنی نے جمعہ کو پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں اور خواتین نے بڑے پیمانے پر مہاگٹھ بندھن کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
مکیش سہنی نے کہا کہ بہار کے نوجوان روزگار کے مسئلے پر این ڈی اے سے ناراض ہیں اور انہوں نے اس بار مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کو ووٹ دیا ہے۔ ان کے مطابق، نوجوان یہ سمجھ چکے ہیں کہ ریاست میں بے روزگاری کی سب سے بڑی وجہ این ڈی اے کی حکومت ہے، اس لیے وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔
Published: undefined
مکیش سہنی نے کہا کہ ’’اب بہار کے نوجوان فیصلہ کر چکے ہیں، وہ مہاگٹھ بندھن کے ساتھ ہیں اور ریاست میں 14 نومبر کو ہماری حکومت بننے والی ہے۔‘‘
این ڈی اے کے دعووں پر طنز کرتے ہوئے سہنی نے کہا، ’’اگر این ڈی اے کے لوگ دو چار دن خوش رہنا چاہتے ہیں تو رہنے دیجیے۔ ان کے پاس خوشی کے صرف چند دن بچے ہیں۔ اس کے بعد وہ بہار کی سیاست میں نظر نہیں آئیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ابھی ان کے پاس وقت ہے، چاہیں تو جشن منالیں، پٹاخے پھوڑ لیں، مٹھائیاں بانٹ لیں لیکن 14 نومبر کو مہاگٹھ بندھن ہی حکومت بنائے گا۔‘‘
Published: undefined
سہنی نے کہا کہ بہار کی عوام نے اس بار تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا ہے اور یہی بات ووٹنگ کے رجحان سے ظاہر ہوتی ہے۔ ان کے مطابق، این ڈی اے اب پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتر بھی جائے تو اسے کوئی خاص فائدہ نہیں ہونے والا، کیونکہ عوام کا فیصلہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے این ڈی اے کی طرف سے ووٹنگ فیصد پر دیے گئے بیانات پر بھی طنز کیا۔ ان کے مطابق، ’’این ڈی اے کو اگر خوش ہونا ہے تو ہو لیجیے، مگر سچائی یہ ہے کہ ووٹنگ فیصد میں کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا۔ صورتحال تقریباً پہلے جیسی ہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ اس بار ووٹروں نے این ڈی اے کے خلاف اور مہاگٹھ بندھن کے حق میں ووٹ دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
مکیش سہنی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں عوام کا جوش اور شرکت غیر معمولی رہی۔ انہوں نے لکھا، ’’مہاگٹھ بندھن کے تمام ساتھیوں اور دیوتا سمان ووٹروں کا میں دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کے جذبے نے واضح کر دیا ہے کہ اس بار بہار میں تاریخی جیت مہاگٹھ بندھن کی ہوگی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’اب وقت آ گیا ہے کہ بہار کو نئی سمت دی جائے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔ مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے کے بعد ریاست میں ترقی اور روزگار دونوں پر نئی پالیسی کے ساتھ کام شروع کیا جائے گا، تاکہ نوجوانوں کو ان کے خواب پورے کرنے کا موقع ملے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined