قومی خبریں

خدا کی تلاش میں سڑک پر بھٹکنے والی 22 سالہ لڑکی کو پولیس نے اہل خانہ کے حوالہ کیا

امرتانجلی سنگھ کے شائستہ رویے نے پولیس اہلکاروں کو مسحور کر دیا لیکن اس نے اپنے گھر کا پتہ نہیں دیا اور اسے تھانے کے ذریعے چیتلہ ایشور سنکلپ ہوم بھیج دیا گیا۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس  

کلکتہ پولیس نے سڑک پر خدا کی تلاش میں بھٹکنے والی نوجوان لڑکی کو حراست میں لیا اوربعدمیں اسے اس کے اہل خانہ کے حوالہ کردیا گیا۔

Published: undefined

چارو مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں سیاہ جینزس اور پوری آستین کا سوئٹر پہنے ایک نوجوان لڑکی مشتبہ انداز میں چل رہی تھی۔ وہ روانی سے انگریزی بول رہی تھی اور لوگوں سے اپیل کر رہی تھی کہ اپنے آپ کو خدا کے حوالے کر دیں۔ مقامی لوگوں نے شک کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن کو مطلع کیا کہ ایک مشتبہ لڑکی سڑک پر گھوم رہی ہے۔

Published: undefined

چارومارکیٹ پولیس کے سب انسپکٹر جے این چکرورتی، جوئے دیو بیراگی اور خاتون کانسٹیبل جھرنا ہیمبرم موقع پر پہنچ کر خاتون کو اپنے قبضے میں لیے لیا۔ لڑکی نے اپنا نام امرتانجلی سنگھ بتایا۔

Published: undefined

22 سالہ امرتانجلی سنگھ نے سڑک پر گھومنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے آپ کو خدا کی سوچ کے حوالے کر دیا ہے۔ اس لیے خداکو تلاش نے کےلئے وہ سڑک پر نکل آئی ہے۔ خدا کو تلاش کرنے میں مدد کریں؟ یہ سن کر پولیس اہلکار ہکا بکا رہ گئے۔ وہ بنگالی، ہندی اور انگریزی میں روانی میں بورل رہی تھی ۔ امرتانجلی سنگھ کو حراست میں لینے کے بعد چارومارکیٹ تھانے کی پولیس اہلکار نےکورونا ٹیسٹ کے لیے اسے بانگور اسپتال لے کر گئی۔ کرونا کی رپورٹ منفی آگئی۔ شیشو منگل اسپتال سے عام میڈیکل چیک اپ کے بعد پولیس اسے چارومارکیٹ تھانے لے آئی۔ چارومارکیٹ کے ادھیکاری نے امرتانجلی سنگھ کو کھانا دیا۔ وہ افسر کے ساتھ روانی سے انگریزی بولتی رہی۔ فروٹ جوس اور کیک دیکھ کر نوجوان خاتون نے کھانے سے پہلے افسرسے کہا ’’پہلے آپ لے لو‘‘۔

Published: undefined

امرتانجلی سنگھ کے شائستہ رویے نے پولیس اہلکاروں کو مسحور کر دیا۔ اس کے بعد امرتانجلی سنگھ نے اپنے گھر کا پتہ نہیں دیا اور اسے چارومارکیٹ تھانے کے ذریعے چیتلہ ایشور سنکلپ ہوم لایا گیا۔ پولیس امرتانجلی سنگھ کی تصویر لے کر مختلف تھانوں میں پہنچ گئی۔ کہیں گمشدہ ڈائری ہے یا نہیں۔ منگل کی رات تقریباً 8.30 بجے خبر آئی کہ لڑکی کے والد بنود کمار سنگھ نے پورن شری پولیس اسٹیشن میں گمشدہ شخص کی ڈائری درج کرائی ہے۔ اس کے بعد چارو مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے او سی نے لڑکی کے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔ لڑکی کے والد رات10.30بجے چارو مارکیٹ تھانے پہنچے۔ اس کے بعد چارو مارکیٹ تھانے کی پولیس ٹیم نے لڑکی کو سنکلپ ہوم سے لا کر اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined