قومی خبریں

یوگی ’بے نتیجہ ورزش‘ کی جگہ کورونا مریضوں کو بہترسہولیات فراہم کریں: اکھلیش

اکھلیش یادو نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ کورونا اوربلیک فنگس کی بیماری سے لوگ روز ہی جاں بحق ہورہے ہیں، علاج کی بدانتظامی برقرارہے، مریضوں کی کہیں شنوائی نہیں ہے۔

اکھیلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ
اکھیلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ 

لکھنؤ: کورونا انفیکشن کےجائزہ اور معائنہ کے لئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اضلاع میں ہورہے دورے کو ’بے نتیجہ ورزش‘ قراردیتے ہوئے سماج وادی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادونے کہا کہ اس سے بہترہوتا کی حکومت کورونا کے مریضوں کو بہترسہولیات دستیاب کراکر انہیں راحت مہیا کرتی۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ کورونا اوربلیک فنگس کی بیماری سے لوگ روز ہی جاں بحق ہورہے ہیں، علاج کی بدانتظامی برقرارہے، مریضوں کی کہیں شنوائی نہیں ہے۔ ایسی بے قابو حالت میں وزیراعلیٰ کے ضلع کے دورے سے کیا نتیجہ برآمد ہوگا۔ وزیراعلیٰ جہاں جاتے ہیں اسپتالوں میں مریضوں کو ان کے حال پر چھوڑکر ڈاکٹر-افسر ان کی خاطرمدارات میں لگ جاتے ہیں۔ احکام اور ہدایات سے کیاحاصل ہونا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ اترپردیش میں جوبھی طبی ڈھانچہ ہے وہ سماج وادی حکومت میں ہی تعمیرہواہے۔ بی جے پی حکومت نے چارسال میں کسی اسپتال کی بنیاد تک نہیں رکھی۔ بی جے پی تورائے بریلی-گورکھپور میں ایمس کاآغاز نہیں کرپائی۔ اودھ شلپگرام اورحج ہاؤس کووڈعلاج میں کام آرہے ہیں، ان کی تعمیربھی سماج وادی حکومت کے وقت میں ہی ہوئی تھی۔ ویسے بھی وزیراعلیٰ اپنے دوروں کی بے نتیجہ ورزش سے کیاپیغام دیناچاہتے ہیں۔ ان کے پاس ایساکون سا نسخہ ہے جو ڈاکٹروں کو معلوم نہیں ہے۔ بہترسہولیات حکومت دستیاب کراتی تو تمام متاثرہ افرادکو راحت ملتی۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی صدر نے کہا کہ گاؤوں میں روزبروز حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ریاست کے ایک لاکھ گاؤوں میں 70 فیصد آبادی ہے۔ یہاں کورونا یابلیک فنگس انفیکشن کو روکنے کاکوئی انتظام نہیں ہے۔ نہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ ہورہی ہے، نہ دوائیں ہیں۔ پیراسٹامول تک دستیاب نہیں ہے، ٹیکہ کاری کی تو بات ہی کرنابے کار ہے۔ گاؤں-گاؤں ماتم پھیلاہے، گھرگھر بخارمیں تپ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات