قومی خبریں

’اسپتال کی جگہ شمشان کی صلاحیت بڑھا رہی یوگی حکومت‘

اتر پردیش میں کورونا کے حالات دھماکہ خیز ہو گئے ہیں جس کے پیش نظر پرینکا گاندھی نے کہا کہ یوگی حکومت نہ صرف اعداد و شمار کے ساتھ بلکہ لوگوں کی زندگی کے ساتھ بھی کھلواڑ کر رہی ہے۔

پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia
پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia 

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتر پردیش حکومت نہ صرف کورونا سے متعلق اعداد و شمار کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے، بلکہ لوگوں کی زندگی کے ساتھ بھی کھیل رہی ہے۔ بدھ کے روز پارٹی لیڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ریاست میں حالات دھماکہ خیز ہو گئے ہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ حکومت غیر انسانی طریقے سے لوگوں کے ساتھ سلوک کر رہی ہے اور اسپتالوں کی صلاحیت بڑھانے کی جگہ وہ شمشان کی صلاحیت بڑھا رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹی کے طور پر کانگریس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی لڑائی لڑے اور جو بھی ہو سکے ان کی مدد کرے۔

Published: undefined

اس سے قبل پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے کورونا پازیٹو ہونے کی جانکاری ملنے پر ٹوئٹ کیا اور دونوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے دعاء کی۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’آپ دونوں کے کورونا انفیکشن کے شکار ہونے کی خبر ملی۔ ایشور سے دعا ہے کہ آپ محفوظ رہیں اور جلد صحت حاصل کریں۔‘‘

Published: undefined

بہر حال، آج ہوئی میٹنگ میں پارٹی کے سبھی ڈویژنل چیف، سابق اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور سینئر عہدیداران موجود تھے۔ پرینکا گاندھی اپنے شوہر رابرٹ واڈرا کے کورونا پازیٹو ہونے کے بعد سے اب تک ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ وہ ورچوئل طریقے سے ہی پارٹی لیڈران اور کارکنان کے ساتھ میٹنگ کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined