قومی خبریں

یوگی حکومت کا نیا فرمان، یونیورسٹیوں و کالجوں میں موبائل پر پابندی عائد

اتر پردیش کی یونیورسٹیوں اور ڈگری کالجوں میں موبائل فون پر پابندی لگ گئی ہے۔ ہایر ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ جاری نئے قانون کے مطابق طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی موبائل کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ  

اتر پردیش میں یوگی حکومت نے یونیورسٹیوں اور ڈگری کالجز میں موبائل فون پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کی جانکاری ہایر ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے دی گئی ہے۔ یہ نیا قانون صرف طلبا پر نہیں بلکہ پڑھانے والے ٹیچرس پر بھی نافذ ہوگا۔ اس نئے قانون سے کیمپس میں داخل ہوتے ہی طلبا اور اساتذہ یا پروفیسر فون کا استعمال نہیں کر پائیں گے۔

Published: 18 Oct 2019, 8:00 PM IST

ہندوستان ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق اتر پردیش کی سبھی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پڑھائی-لکھائی کا بہتر ماحول بنانے کے لیے ایسا کیا جا رہا ہے۔ ہایر ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ حکومت کافی وقت سے یہ دیکھ رہی تھی کہ کالجوں و یونیورسٹیوں میں لوگ زیادہ سے زیادہ وقت موبائل فون استعمال کرنے میں لگا رہے تھے۔

Published: 18 Oct 2019, 8:00 PM IST

شائع خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر طلبا یا اساتذہ ان نئے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو ان کا موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں طلبا کے گھر والوں کو بلا کر اس کی شکایت بھی کی جائے گی۔

Published: 18 Oct 2019, 8:00 PM IST

واضح رہے کہ اس سے پہلے یوگی حکومت نے ریاست کی کابینہ کی میٹنگ میں بھی افسروں اور لیڈروں کے فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس بارے میں کہا گیا تھا کہ افسر اور لیڈران میٹنگ کے دوران میسجز پر دھیان زیادہ دیتے تھے۔ لیکن اس قانون کو لے کر کئی لوگوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میٹنگ کی خبریں میڈیا میں نہ جائیں، اس وجہ سے موبائل استعمال کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

Published: 18 Oct 2019, 8:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Oct 2019, 8:00 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ