قومی خبریں

یوگی حکومت نے او بی سی کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کی، اپریل میں نوٹیفکیشن اور مئی میں انتخاب کا منصوبہ

عدالت نے کمیشن کو رپورٹ تیار کرنے کے لیے 31 مارچ تک کی مدت طے کی تھی، حالانکہ تشکیل کمیشن نے طے مدت سے تقریباً 22 دن پہلے ہی اپنی رپورٹ حکومت کے حوالے کر دی۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس

 

اتر پردیش میں میونسپل کارپوریشن الیکشن کرائے جانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ریاست کی یوگی حکومت نے میونسپل کارپوریشن الیکشن میں پسماندہ ذاتوں کے لیے ریزرویشن طے کرنے کے مقصد سے تشکیل یوپی ریاستی خود مختار پسماندہ طبقات کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کر دی ہے۔ اب عدالت اس معاملے پر سماعت کر جو فیصلہ سنائے گا، اس کی بنیاد پر آگے کی کارروائی ہوگی۔ اس درمیان ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آ رہی ہے کہ عدالت کی ہدایات کے مطابق ہی بلدیاتی انتخاب میں او بی سی ریزرویشن کا معاملہ طے پائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ بلدیاتی انتخاب میں پسماندہ طبقات کے لیے ریزرو سیٹوں کی جاری فہرست پر تنازعہ ہونے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو پسماندہ طبقات کمیشن کی تشکیل کر کے بلدیاتی انتخاب میں پسماندہ افراد کو دیئے گئے ریزرویشن کا جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے کمیشن کو 31 مارچ تک رپورٹ تیار کرنے کی مدت طے کی تھی۔ حالانکہ تشکیل کمیشن نے طے مدت سے تقریباً 22 دن پہلے ہی اپنی رپورٹ حکومت کے حوالے کر دی۔

Published: undefined

کمیشن کی رپورٹ کو ریاستی حکومت نے کابینہ سے منظوری دینے کے بعد سپریم کورٹ میں داخل کر دیا ہے۔ سٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیف سکریٹری امرت ابھیجات اور جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسر پیر کی صبح سپریم کورٹ پہنچے اور وکیل کے ذریعہ کمیشن کی رپورٹ داخل کر عدالت سے اس معاملے پر سماعت کے لیے تاریخ دینے کی گزارش کی گئی۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ریاستی حکومت کی طرف سے اپنی بات رکھی جائے گی اور مطالبہ کیا جائے گا کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر بلدیاتی انتخاب میں او بی سی کی حصہ داری کا عمل طے کرتے ہوئے ان کے لیے سیٹیں ریزرو کرنے اور انتخاب کرانے کی اجازت دی جائے۔

Published: undefined

او بی سی کمیشن کی رپورٹ میں دیئے گئے مشوروں کی بنیاد پر امید کی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ سے اجازت ملنے کے بعد میئر اور چیئرمین کی سیٹوں کے لیے قبل میں جاری ریزرویشن میں جزوی ترمیم کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے ریزرویشن کے لیے طے عمل میں ترمیم کرنے کے لیے ایکٹ میں بھی ترمیم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، حکومت میں بلدیاتی انتخاب کی تیاری سے منسلک ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی اجازت ملنے کے بعد بھی تیاریوں کو پورا کرنے میں کم از کم 20 سے 25 دن لگیں گے۔ ایسے میں اپریل کے آخری ہفتہ میں بلدیاتی انتخاب کرانے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تجویز بھیجنے کی تیاری ہے۔ اس طرح مئی میں انتخاب کرایا جا سکے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined