قومی خبریں

یو پی کی بی جے پی حکومت جرائم روکنے میں ناکام، حراست میں لئے جانے کے بعد پرینکا گاندھی کا بیان

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش حکومت جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت انہیں بھی اپنے فرض کی ادائیگی سے روک رہی ہے۔

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی 

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش حکومت جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت انہیں بھی اپنے فرض کی ادائیگی سے روک رہی ہے۔

Published: 19 Jul 2019, 8:10 PM IST

واضح رہے کہ پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز یوپی پولس کی طرف سے اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا گیا جب وہ اترپردیش کے سون بھدر میں ان کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے جارہی تھیں جنہیں اپنی زمین خالی کرنے سے انکار کرنے پر گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھا۔ سون بھدر کے گھوڈوال علاقہ میں 17مئی کو پردھان اور گاوں والوں کے مابین تنازعہ میں فائرنگ ہوئی تھی جس میں دس لوگوں لوگوں کی موت اور 28 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Published: 19 Jul 2019, 8:10 PM IST

آخری اطلاع موصول ہونے تک پرینکا گاندھی کو چنار گیسٹ ہاؤس میں ہی روک کر رکھا گیا ہے اور وہ سون بھدر کے متاثرین سے ملاقات کے لئے جانے کو بضد ہیں۔

دریں اثنا، پرینکا گاندھی نے خود کو تحویل میں لئے جانے کے معاملہ پر ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’اترپردیش حکومت کی ڈیوٹی ہے مجرموں کو پکڑنا۔ میرا فرض ہے جرائم سے متاثر لوگوں کے حق میں کھڑا ہونا۔ بی جے پی جرائم روکنے میں ناکام ہے ہی اور مجھے بھی اپنا فرض ادا کرنے سے روک رہی ہے۔ ‘‘ انہیں کہا مزید کہا، ’’مجھے متاثرین کی حمایت میں کھڑے ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ برائے مہربانی جرائم روکئے۔‘‘

Published: 19 Jul 2019, 8:10 PM IST

قبل ازیں، حراست میں لئے جانے کے بعد چنار گیسٹ ہاوس میں دھرنے پر بیٹھیں پرینکا گاندھی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’ہمیں گرفتار کیا گیا ہے۔ میں متاثرین کے کنبہ والوں سے مل کر رہوں گی۔ میں غریبوں کے لئے یہاں آئی ہوں۔ میں انہیں انصاف دلانا چاہتی ہوں۔ کیا غریب کے خون کی کوئی قیمت نہیں ہے۔‘‘

Published: 19 Jul 2019, 8:10 PM IST

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’پوری ریاست اس معاملہ کو دیکھ رہی ہے۔ ریاست میں نظم و نسق کی صورت حال ابتر ہو گئی ہے۔ وارانسی کے ٹراما سنٹر میں زخمیوں سے ملکر آرہی ہوں۔ وہاں ایک17 سالہ لڑکے کو دیکھا اس کی کمر میں گولی لگی ہے۔ ا سکی ماں دوسرے بیڈ پر تھی۔ کئی نسلوں سے رہ رہے ان غریب قبائلیوں کو انصاف ملے۔ اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے گا میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔‘‘

Published: 19 Jul 2019, 8:10 PM IST

سون بھدر کے تشدد سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کرنے جارہیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو مرزا پور سرحد سے ملحق وارانسی کے نارائن پور میں ہی پولس نے حراست میں لے لیا۔ بی ایچ یو اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کے بعد وہ سون بھدر کے لئے نکلیں لیکن مرزا پور سرحد پر واقع دلہٹ تھانہ سے کچھ پہلے وارانسی کے نارائن پور میں ان کے قافلہ کو پولس نے روک لیا۔

Published: 19 Jul 2019, 8:10 PM IST

سلامتی دستوں نے کانگریس کی جنرل سکریٹری کو سون بھدر میں حکم امتناعی نافذ ہونے کا حوالہ دیکر آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اس کی مخالفت کرنے پر ان کی حکام کے ساتھ نوک جھونک ہوئی۔ پرینکا گاندھی نے پولس افسر سے ان کو روکے جانے سے متعلق دستاویز دکھانے کے لئے کہا جس پر افسر کا کہنا تھا کہ پیپر آ رہے ہیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری کے ساتھ کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر اجے کمار للو بھی تھے۔ پولس افسر نے ان سے دھرنا ختم کرنے کی گزارش کی اور نہیں ماننے پر انہیں اور للو کو حراست میں لے لیا۔

Published: 19 Jul 2019, 8:10 PM IST

خیال رہے کہ بدھ کو سون بھدر کے گھیراول علاقہ میں امبھا گاوں میں زمینی تنازعہ پر دس لوگوں کو گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں گرام پردھان سمیت 27 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واقعہ کے خلاف اپوزیشن متحد ہوگیا ہے۔ کانگریس، ایس پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی سمیت ریاست کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے واقعہ کی ایک آواز میں مذمت کی ہے اور ریاست میں نظم و نسق کی بگرتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 19 Jul 2019, 8:10 PM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Jul 2019, 8:10 PM IST