قومی خبریں

'یاس': مغربی بنگال اور اڈیشہ میں تیز لہریں اور ہوائیں ،سکم کے مختلف مقامات پر بارش کے امکان

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شدید بارشوں کے باعث دریا کے پانی کی سطح میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر اگلے 72 گھنٹوں تک ندیوں سے دور رہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

گردابی طوفان ’یاس‘ مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحل سے کسی بھی وقت ٹکرا سکتا ہے۔ مغربی بنگال کےمشرقی میدنی پور کے ضلع پوربا میں زور دار بارش ہو رہی ہےاور سمندر میں بڑی بڑی لہریں اٹھ رہی ہیں ۔ کچھ ایسےہی حالات اڈیشہ میں ہیں جہاں بھدرک ضلع میں تیز بارش اور ہوائیں چل رہی ہیں۔

Published: undefined

ادھر ان علاقوں سےلوگوں کو منتقل کر دیا گیا ہےجو علاقہ اس طوفان سےمتاثر ہو سکتےہیں ۔کئی ٹرینین منسوخ کر دی گئی ہیں اور راحتی دستہ مطلوبہ علاقوں میں پہنچا دئے گئے ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب خلیج بنگال کے شمال مغرب میں گردابی طوفان یاس کے باعث پہاڑی ریاست سکم میں شدید بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گوپی ناتھ راہا نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی شدید طوفان ہے اور اس کی وجہ سے سکم میں 26 اور 27 مئی کو مختلف مقامات پر ہلکی سے شدید بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

Published: undefined

اس دوران ریاست کے چیف سکریٹری ایس سی گپتا نے گردابی طوفان یاس کے پیش نظر تیاریوں کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں اور تمام کووڈ کیئر سنٹرز میں بجلی کے متبادل انتظامات کے احکامات دیئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا ہےکہ آکسیجن پلانٹ میں بجلی پیدا کرنے کا ایک متبادل نظام پہلے سے موجود ہے۔ ناقص سڑکوں پر ضروری افرادی قوت تعینات کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس تیستا اور رنگیت کے نشیبی علاقوں ، ندیوں کے کناروں پر بھی نگرانی کر رہی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شدید بارشوں کے باعث دریا کے پانی کی سطح میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر اگلے 72 گھنٹوں تک ندیوں سے دور رہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ