قومی خبریں

رمضان میں زیادہ عبادت کریں تاکہ عید سے قبل دنیا کورونا سے پاک ہو جائے: پی ایم مودی

’من کی بات‘ کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’دوستو، رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ اس بار ہم پہلے سے زیادہ عبادت کریں تاکہ عید آنے سے پہلے ہی دنیا کورونا سے پاک ہو جائے‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے ذریعے قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی قوت کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے رمضان کی اہمیت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ رمضان خیرسگالی، حساسیت اور خدمت خلق کی علامت ہے اور اس مہینہ پہلے سے بھی زیادہ عبادت کریں۔

Published: 26 Apr 2020, 4:00 PM IST

وزیر اعظم مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کے دوسرے ایڈیشن کی 11 ویں قسط میں اہل وطن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ كورونا وبا کا قہر دنیا کے سامنے ہے تو اس موقع پر رمضان کو صبر و تحمل، خیر سگالی، حساسیت اور خدمت کے جذبے کی علامت بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جب پچھلی بار رمضان منایا گیا تھا تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اس بار رمضان میں اتنی بڑی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

Published: 26 Apr 2020, 4:00 PM IST

انہوں نے کہا’’اس بار ہم، پہلے سے زیادہ عبادت کریں تاکہ عید آنے سے پہلے دنیا کورونا سے آزاد ہو جائے اور ہم پہلے کی طرح امنگ اور حوصلہ جوش و جذبے کے ساتھ عید منائیں۔ مجھے یقین ہے کہ رمضان کے ان دنوں میں مقامی انتظامیہ کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کوروناکے خلاف چل رہی اس جنگ کو ہم مزید مضبوط کریں گے۔ سڑکوں پر، بازاروں میں، محلوں میں، جسمانی فاصلے کے ضابطوں پر عمل اب بہت ضروری ہے۔

Published: 26 Apr 2020, 4:00 PM IST

’من کی بات‘ کے دوران وزیر اعظم مودی نے مزید کہا، ’’کوئی اپنی پوری پنشن، انعام کی رقم پی ایم کیئرز میں جمع کرا رہا ہے۔ کوئی کھیت کی ساری سبزیاں خیرات میں دے رہا ہے، کوئی ماسک بنا رہا ہے۔ کہیں مزدور بھائی بہن کوارنٹائن کے بعد اسکول کی رنگائی پتائی کر رہے ہیں۔‘‘

Published: 26 Apr 2020, 4:00 PM IST

انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان بھائی بہنوں کو دیکھیں، وہ ایک طرف اس وباء کے دوران اپنے کھیتوں میں دن رات کام کر رہے ہیں اور اس بات پر بھی فکر مند ہیں کہ ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نے ماسک کی اہمت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ماسک زندگی کا حصہ بن گئے ہیں کیوں کہ خود کو محفوظ رکھنے کے لئے فی الحال ماسک انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

Published: 26 Apr 2020, 4:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Apr 2020, 4:00 PM IST