قومی خبریں

کورونا سے جنگ جیتنے والے 80 سالہ شخص نے بلیک فنگس کے خوف سے اپنی جان لے لی

گجرات کے احمد آباد میں کورونا سےصحت مند ہوئے کے بعد ایک 80 سالہ شخص نے میوکرمائکوسس یا بلیک فنگس ہونے کے شبہ میں خودکشی کرلی۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی 

کورونا کا خوف تو تھا ہی اور اس خوف نے لوگوں کے ذہنوں میں گھر کر لیا ہے لیکن اب بلیک فنگس کاخوف بہت تیزی کےساتھ بڑھ رہا ہے۔ اس میں لوگوں کواپنی جان جانے کا خطرہ کم ہے لیکن جسم کے کئی اہم حصوں کو متاثر کرنے کا خوف زیادہ ہے۔

Published: undefined

بلیک فنگس کے خوف کا ایک معاملہ گجرات سے سامنے آ یا ہے ۔گجرات کے احمد آباد میں کورونا سےصحت مند ہوئے کے بعد ایک 80 سالہ شخص نے میوکرمائکوسس یا بلیک فنگس ہونے کے شبہ میں خودکشی کرلی۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ پالدی علاقے کے80 سالہ نرنجن شاہ کو لگ بھگ چار ماہ قبل کورونا انفیکشن ہوا تھا۔ اسے ذیابیطس بھی ہے۔ ان کے بیٹے ممبئی میں رہتے ہیں۔

Published: undefined

انہیں شبہ ہوگیا کہ انہیں بلیک فنگس ہوگیا ہے اوراسپتال میں اس کا علاج کروانا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے دو دن قبل گھر کی چھت پر جاکر زہر پی لیا اور ان کی موت ہوگئی۔ انہوں نے ایک سوسائڈ نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کے خوف سے یہ قدم اٹھانے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined