قومی خبریں

رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف خواتین اور یوتھ کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

یوتھ کانگریس کے صدر شری نواس بی وی نے کہا کہ ملک پر جو مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹا ہے، اس کی ذمہ داری مودی حکومت پر ہے، اس حکومت کی ملک دشمن پالیسیوں کا خمیازہ ملک کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن 

نئی دہلی: رسوئی گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواتین اور یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے جمعرات کو یہاں احتجاج کیا اور حکومت سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پرکم کرنے کا مطالبہ کیا۔ خواتین کانگریس کارکنوں نے یہاں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کئی خواتین کارکنوں نے کالے غبارے لے کر وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں ان کے کالے غبارے چھوٹ گئے اور آسمان میں ایک ساتھ کئی کالے غبارے اڑنے لگے۔

Published: undefined

یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، رسوئی گیس سلنڈر اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف یہاں پٹرولیم وزارت کے باہر احتجاج بھی کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل کئی کارکن خالی سلنڈروں کو لے کرمظاہرہ کر رہے تھے۔

Published: undefined

یوتھ کانگریس کے صدر شری نواس بی وی نے اس دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جو مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹا ہے، اس کی ذمہ داری مودی حکومت پر ہے۔ اس حکومت کی ملک دشمن پالیسیوں کا خمیازہ ملک کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو مصیبت میں ڈال کر مودی حکومت اپنا خزانہ بھر رہی ہے، لیکن وزیر اعظم یہ بھول گئے ہیں کہ بہت جلد انہیں بھی عوام کی عدالت میں جانا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined