
قتل کی علامتی تصویر آئی اے این ایس
قومی راجدھانی کے جہانگیر پوری علاقے میں ایک شوہر نے غیر ازدواجی تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ اس کے بعد اس کی لاش کھلے نالے میں پھینک دی۔ ملزم کی شناخت 31 سالہ وشنو شرما کے طور پر ہوئی ہے، جس پر اپنی بیوی کے قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق 14 نومبر کی شام تقریباً 4.30 بجے یشپال نامی شخص نے پولس کو پی سی آر کال کرکے اطلاع دی کہ نالے کے پاس ایک خاتون کی لاش پڑی ہوہے۔ پولیس کی ٹیمیں جب جائے وقوعہ پر پہنچیں تو انہیں خاتون کی جزوی طور پر ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ہی وشنو شرما جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ اس نے متوفی کی شناخت اپنی بیوی کے طور پر کی۔
Published: undefined
پولیس کو اس کے رویے کی وجہ سے اس پر شک ہوا تو اسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ پہلے تو اس نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن جب اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ وشنوشرما نے پولیس کو بتایا کہ اسے طویل عرصے سے اپنی بیوی پر کسی دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کا شک تھا۔ اس شک نے دونوں کے درمیان گزشتہ کئی مہینوں سے تناؤ اور تنازعہ پیدا کر رکھا تھا۔
Published: undefined
اس دوران 13 نومبر کو رات 9 بجے کے قریب دونوں میں پھر لڑائی ہوئی۔ اس بار جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ وشنو اپنا آپا کھو بیٹھا اور غصے میں اس نے گھرکے اندرہی اپنی بیوی کا قتل کر دیا۔ واردات کے بعد اس نے خود کو بچانے کے لیے ایک انتہائی منصوبہ بند قدم اٹھایا۔ اس نے لاش کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر انڈسٹرل علاقہ کے پاس ایک کھلے نالے میں پھینک کر چلا گیا تاکہ ثبوت پوری طرح مٹ جائیں۔
Published: undefined
پولیس نے تفتیش شروع کی تو آس پاس کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی۔ اس میں ملزم کو رات کے وقت بیوی کی لاش کے ساتھ نالے کی طرف جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا۔ یہی ثبوت اس کے خلاف فیصلہ کن ثابت ہوا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم عادتاً مجرم تھا۔ اس کے خلاف پہلے سے ایکسائز کی خلاف ورزی اور چوری کے 3 مقدمات درج تھے۔ اس کے خلاف جانچ بھیکی گئی تھی۔
Published: undefined
پولیس اب اس بات کی بھی جانچ کررہی کہ قتل سے پہلے دونوں کے درمیان کس طرح کے حالات پیدا ہوئے تھے، کیا کسی اور شخص کا اس رشتے میں دخل تھا؟ فی الحال وشنو کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ جہانگیرپوری کا واقعہ اس خطرناک سچائی کو اجاگر کرتا ہے کہ شک اور بد اعتمادی جب جرم کی شکل اختیار کر لیتی ہے تو اس کا نتیجہ اکثر موت کی صورت میں نکلتا ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined