قومی خبریں

دشینت چوٹالہ کھٹر حکومت سے حمایت واپس لیں: کانگریس

سرجے والا نے کہا کہ جے جے پی لیڈر کو بی جے پی قائدین اور مرکزی وزراء سے بات کرنے کے لئے دکھاوا کرنے کے بجائے اپنے عہدے سے استعفی دے کر ریاستی حکومت سے حمایت واپس لینا چاہیے۔

رندیپ سنگھ سرجے والا، تصویر یو این آئی
رندیپ سنگھ سرجے والا، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ہریانہ کے نائب وزیر اعلی اور جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے رہنما دشینت چوٹالہ نے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور انہیں عوامی مفاد میں ریاستی حکومت سے حمایت واپس لینا چاہیے اتوار کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ دشینت چوٹالہ کسانوں کی مشکلات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے سیاست کر رہے ہیں اور بی جے پی لیڈران کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔ انہیں عوام سے غداری کے بجائے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی سربراہی والی حکومت سے فوری طور سے حمایت واپس لینا چاہیے۔

Published: undefined

سرجے والا نے کہا کہ جے جے پی لیڈر کو بی جے پی قائدین اور مرکزی وزراء سے بات کرنے کے لئے دکھاوا کرنے کے بجائے اپنے عہدے سے استعفی دے کر ریاستی حکومت سے حمایت واپس لینا چاہیے۔ ترجمان نے بتایا کہ "دشینت کے پاس بی جے پی رہنماؤں سے سٹی کونسل اور بلدیات انتخابی اتحاد اور اقتدار میں حصہ داری کے لئے سیاسی سودے بازی کے بارے میں بات کرنے کا وقت ہے لیکن کسانوں کے احتجاج کرنے والوں سے بات کرنے کا وقت نہیں ہے اور وہ ان کی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

سرجے والا نے بتایا کہ ہریانہ کے لوگوں کو اچھی طرح سے یاد ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات سے پہلے کس طرح جے جے پی اور دشینت چوٹالہ بی جے پی حکومت میں بدعنوانی، سرکاری ملازمتوں میں دھاندلی اور کسانوں کی پریشانیوں کے بارے میں بات کرتے تھے لیکن اسمبلی انتخابات میں جے جے پی اور دشینت چوٹالہ نے بی جے پی کی مدد کرنے کے لئے اپنے امیدوار اتارے اور اسے جیتنے میں مدد کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined