قومی خبریں

پرینکا کی سوشل میڈیا پر ’زبردست انٹری‘، منٹوں میں بنے ہزاروں فالوور

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لکھنؤ میں روڈ شو سے پہلے پیر کے روزسوشل میڈیا پر انٹری کرتے ہوئے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا۔ ٹوئٹر پر قدم رکھتے ہی چند منٹوں میں ہی ان کے فالوورس کی تعداد ہزاروں ہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں روڈ شو کے ذریعہ انتخابی مشن کی شروعات کرنے سے قبل پیر کے روز کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر باضابطہ انٹری کی اور یہ انٹری زبردست ثابت ہو رہی ہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا کے نام سے ان کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے شروع ہوتے ہی اس پر فالوور کا جیسے سیلاب آ گیا ہے۔ منٹوں میں ہی فالوور کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے اور یہ تعداد لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ پیر کی شام پانچ بجے ہی 76 ہزار سے زیادہ فالوور ہو چکے ہیں اور امکان ہے کہ 24 گھنٹے میں یہ تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ جائے گی۔

حالانکہ پرینکا گاندھی نے فی الحال اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا ہے لیکن انھوں نے 7 لوگوں کو فالو ضرور کیا ہے۔ انھوں نے اس وقت جن سات لوگوں کو فالو کیا ہے ان میں راہل گاندھی، اشوک گہلوت، احمد پٹیل، رندیپ سرجے والا، سچن پائلٹ اور جیوترادتیہ سندھیا جیسی شخصیتیں ہیں۔

Published: 11 Feb 2019, 5:09 PM IST

غور طلب ہے کہ اس سے قبل پرینکا گاندھی کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں تھیں۔ گزشتہ مہینے ہی کانگریس صدر نے پارٹی جنرل سکریٹری بنا کر ان کی سرگرم سیاست میں انٹری کرائی تھی۔ ساتھ ہی مشرقی اتر پردیش کی ذمہ داری دے کر راہل گاندھی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل انھیں ریاست میں کانگریس کو پھر سے کھڑا کرنے کی بھی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ اسی ذمہ داری کے تحت جنرل سکریٹری اور مشرقی یو پی کی انچارج بننے کے بعد پرینکا گاندھی 11 فروری کو پہلی بار لکھنؤ پہنچ کر روڈ شو کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ پارٹی صدر راہل گاندھی اور مغربی یو پی کے انچارج جیوترادتیہ سندھیا بھی موجود ہیں۔ روڈ شو کے بعد پرینکا اتر پردیش کی سیاست کو سمجھنے کے لیے چار دن لکھنؤ میں ہی رکیں گی۔

Published: 11 Feb 2019, 5:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Feb 2019, 5:09 PM IST