قومی خبریں

اتر پردیش اسمبلی کا سرمائی اجلاس 19 دسمبر سے، ایس آئی آر پر ہنگامے کے آثار، ضمنی بجٹ بھی پیش کرنے کی تیاری

سماجوادی پارٹی اور کانگریس جیسی اپوزیشن پارٹیاں ایس آئی آر مہم پر حکومت کو گھیر سکتی ہیں جبکہ مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کے مسائل، امن و امان اور عوامی خدشات جیسے مسائل پر بھی زبردست بحث کی توقع ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش اسمبلی کے دونوں ایوانوں کا سرمائی اجلاس 19 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں گورنرآنندی بین پٹیل کے ذریعہ جمعہ کو حکومت کی تجویز پر مہرلگنے کے بعد اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری پردیپ کمار دوبے اور قانون ساز کونسل کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر راجیش سنگھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کابینہ نے حال ہی میں 19 دسمبر کو اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا، جسے گورنر نے منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر نے دونوں ایوانوں کو 19 دسمبر کو صبح 11 بجے سال 2025 کے تیسرے اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔ تاریخ کے لحاظ سے ایک تفصیلی شیڈول ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن ذرائع بتاتے ہیں کہ سیشن 24 دسمبر تک چلے گا، جس میں 6 کیلنڈر دن شامل ہوں گے۔ حالانکہ 21 دسمبر کو اتوار ہونے کی وجہ سے چھٹی ہوگی، جس کے نتیجے میں کام کے دن کل 4 یا 5 رہ جائیں گے۔ اس مختصر لیکن اہم اجلاس میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت مالی سال 26-2025 کے لیے پہلا ضمنی بجٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Published: undefined

وہیں اترپردیش قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی کا بھی امکان ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں خاص طور پر سماج وادی پارٹی اور کانگریس اسپیشل انٹینسیو ووٹر ریویژن (ایس آئی آر) مہم پر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی بنا رہی ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کے مسائل، امن و امان اور دیگر عوامی خدشات جیسے مسائل پر بھی زبردست بحث کی توقع ہے۔

Published: undefined

اپوزیشن کا خیال ہے کہ مختصر سیشن گہرائی سے بات چیت کے لیے کم موقع فراہم کرتے ہیں اور بہت سے مسائل حل طلب رہ جاتے ہیں۔ ایوان کی کارروائی کے پہلے دن انتقال کرجانے والے ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ یہ اجلاس ریاست کی ترقی اور قانون سازی کے کاموں کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined