قومی خبریں

کیا مودی حکومت 8 سالوں میں جی ایس ٹی کے نام پر صارفین سے لوٹے گئے 55 لاکھ کروڑ روپے واپس کرے گی: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے سوال کیا ہے کہ جی ایس ٹی کم کرنے کے بعد مودی جی کا کہنا ہے کہ یہ ’بچت کا تہوار‘ ہے، کیا گزشتہ 8 سال جی ایس ٹی کی بڑھی شرحوں کے ساتھ ’لوٹ کا تہوار‘ تھے؟

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

 

نئی دہلی: ’’جولائی 2017 میں جب جی ایس ٹی نافذ کیا گیا تو بی جے پی حکومت کے لیڈران عوام کو جی ایس ٹی کے بے لگام اضافہ کے فائدے شمار کرایا کرتے تھے۔ جب عوامی ہیرو راہل گاندھی کی طویل جدوجہد کے آگے وزیر اعظم نریندر مودی کو جھک کر جی ایس ٹی کم کرنے پر مجبور ہونا پڑا، اور ملک کو 55 لاکھ کروڑ روپے جی ایس ٹی کے نام پر لوٹنے کے بعد، اب بی جے پی کے چھوٹے سے بڑے لیڈران، اور خود وزیر اعظم مودی اپنی شکست کو جی ایس ٹی کے فائدے بتا کر چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ یہ بیان آج دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے دیا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ جی ایس ٹی کو نافذ کرتے وقت بی جے پی نے اسے ’ماسٹر اسٹروک‘ کہا تھا اور اب کانگریس کے مسلسل دباؤ کے بعد جی ایس ٹی واپس لینے کو بھی ’ماسٹر اسٹروک‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ کیا بی جے پی اپنی ہار تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ اس نے جی ایس ٹی کی زیادہ شرحیں نافذ کر کے عوام پر غیر معمولی بوجھ ڈالا تھا؟ دہلی کانگریس صدر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا مودی حکومت عوام سے لوٹی گئی جی ایس ٹی کی لاکھوں کروڑ روپے کی رقم واپس کرے گی؟

Published: undefined

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ 22 ستمبر سے نئی جی ایس ٹی شرحیں نافذ ہونے کے باوجود حکومت کی اعلان بازی صرف اعلان ہی بن کر رہ گئی ہے، عام صارف کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا۔ مودی نے جی ایس ٹی کم کر کے اسے ’بچت کا تہوار‘ کہا ہے، تو میں پوچھتا ہوں کہ کیا پچھلے 8 سال بڑھائی گئی شرحوں کے ساتھ یہ ’لوٹ کا تہوار‘ تھا؟ انہوں نے مزید کہا کہ 8 سال تک 5 فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد، 28 فیصد اور 40 فیصد تک ٹیکس وصولنے کے بعد 375 اشیاء و خدمات پر (جن میں کھانے پینے کی اشیاء، صابن، شیمپو، کپڑے جوتے، ٹی وی، فریج، دوائیں، انشورنس پالیسی، کار وغیرہ شامل ہیں) لاکھوں کروڑ روپے لوٹنے کے بعد اب نئی شرحوں کے اعلان کے بعد پرانے اسٹاک پر نئی ایم آر پی کیسے لگے گی؟ کیونکہ وزیر خزانہ کہہ رہی ہیں کہ ’ایم آر پی دیکھ کر خریدیں‘۔ گوداموں میں موجود پرانے اسٹاک پر نئی ایم آر پی کا کوئی حل حکومت کے پاس نہیں ہے۔ اس کا براہِ راست اثر صارفین کی جیب پر پڑے گا۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا دہلی کے بازاروں میں جا کر دکانداروں کو جی ایس ٹی کے فائدے شمار کرا رہے ہیں، لیکن صارفین سے نظریں چرا رہے ہیں، کیونکہ عوام کو جی ایس ٹی کا فائدہ نہیں مل رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی سرمایہ داروں کو تحفظ دینے والی پارٹی ہے اور دکانداروں پر جی ایس ٹی نافذ کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈال رہی۔ اگر ملک بھر میں پرانے اسٹاک پر جی ایس ٹی وصول کیا گیا تو نچلے، متوسط طبقے، کسانوں اور غریب عوام سے کروڑوں روپے اضافی وصولے جائیں گے۔ اس معاملے میں حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined