
ایک بار پھر اروناچل پردیش کی زمین پر چین کے ذریعہ مبینہ طور پر قبضہ کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس خبر پر کانگریس نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ’’کیا وزیر اعظم نریندر مودی چین کو لال آنکھ دکھا پائیں گے؟‘‘
Published: undefined
کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان جاری کیا ہے، اور ساتھ ہی ’نوبھارت ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ منسلک کی ہے، جس میں کچھ فکر انگیز دعوے کیے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ چین سرحدی علاقوں میں ہندوستانی زمین پر قبضہ کر رہا ہے اور اس نے ہندوستانی حدود میں سڑکیں اور فوجی کیمپ بھی تعمیر کر لیے ہیں۔ پارٹی نے اس معاملے پر مودی حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو سخت جواب دیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
کانگریس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اروناچل پردیش کے سرحدی دیہات کے قبائلی برادری کے کچھ لوگوں نے زمین پر قبضہ معاملہ میں اپر سُبن سیری ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو اس سلسلے میں شکایت پیش کی ہے۔ پارٹی کے مطابق قبائلی برادری نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ چین نے ان زمینوں کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے جہاں مقامی لوگ مویشی چراتے تھے، شکار کرتے تھے اور کھیتی باڑی کرتے تھے۔ یہ ان کی آبائی زمین ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے مزید الزام لگایا کہ چین نے اسافیلا علاقے میں اوئنگ، پنیار (چوجارٹا علاقہ)، مارپن (مارنافے)، پوترانگ (جھیل) اور ٹیڈنگ ٹانگ سمیت متعدد مقامات پر دراندازی کی ہے۔ پارٹی نے اس معاملے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے اور چین کو مؤثر جواب دینا چاہیے۔ کانگریس نے اپنے بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے سوال اٹھایا کہ کیا ’کمزور وزیر اعظم‘ نریندر مودی چین کے خلاف سخت موقف اختیار کر پائیں گے، یا ایک بار پھر ’کوئی اندر نہیں آیا‘ کہہ کر چین کو کلین چٹ دے دیں گے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined