قومی خبریں

کیا بجٹ سےعام آدمی کو ملے گی راحت؟

گزشتہ ماہ بالواسطہ ٹیکس وصولی میں اضافے کے باوجود موجودہ مالی سال ٹیکس کی وصولی میں کمی طے ہے۔

تصویر آئی اے این ایس 
تصویر آئی اے این ایس  

کورونا وبا سے بد حال ہوئی معیشت کے بعد پہلا بجٹ پیش کرناحکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ عوام بجٹ میں اپنے لئےراحت تلاش کرتے ہیں اور حکومت کے اوپر معیشت کو پٹری پر لانے کا دباؤ بنا ہوا ہے۔ ایسے میں جس چیز کی جانب عام آدمی کی سب سے زیادہ نظریں رہتی ہیں وہ ہے ٹیکس کے چھوٹ کا دائرہ ۔

Published: undefined

واضح رہے عام آدمی چاہتا ہے کہ اس کوانکم ٹیکس میں زیادہ سے زیادہ چھوٹ ملے اور اگر حکومت ٹیکس کے چھوٹ کا دائرہ بڑھا تی ہے تو تنخواہ والے گروپ کو بہت راحت ملے گی لیکن موجودہ صورتحال میں کیا حکومت ایسا کوئی قدم اٹھا سکتی ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو راحت دینے سے معیشت پٹری پر آئے گی کیونکہ جب لوگوں کی جیب میں پیسہ ہوگا تبھی وہ خریداری کریں گے اور اس خریداری سے معیشت کا پہیہ گھومے گا۔

Published: undefined

ویسے تو اب بجٹ کی پہلے کی طرح اہمیت نہیں رہی کیونکہ ملک بھر میں جی ایس ٹی لاگو ہے اور اس کے ساتھ سال میں کئی مرتبہ اقتصادی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ۔ گزشتہ ماہ بالواسطہ ٹیکس وصولی میں اضافے کے باوجود موجودہ مالی سال ٹیکس کی وصولی میں کمی طے ہے۔ حکومت اپنی سرمایہ کاری کا نشانہ پورا کرنے کے آس پاس بھی نہیں ہے۔ سال 21۔2020 کے بجٹ میں 2.14 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا نشانہ رکھا گیا تھا جبکہ 19499 کروڑ روپے کی ہی سرمایہ کاری ہوپائی۔سب کی نظریں اب اسی پر ہیں کہ حکومت ان چیلنجز کی موجودگی میں کس طرح کا بجٹ پیش کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined