
فائل تصویر آئی اے این ایس
راجستھان کے الور ضلع کے کھیڈلی قصبے میں اندور کے تاجر راجہ رگھوونشی جیسا دل دہلا دینے والا قتل سامنے آیا ہے۔ شائع خبروں کے مطابق خاتون نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کو قتل کر دیا۔ اس کے 9 سالہ بیٹے نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے باپ کا بہیمانہ قتل ہوتے دیکھا۔ بچے نے جب یہ واقعہ سنایا تو سب حیران رہ گئے۔ پولیس نے ملزم کی بیوی سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس معاملے میں انیتا، کاشی رام اور برجیش جاٹو کو گرفتار کیا گیا ہے باقی تین ملزمین وشنو، نوین اور چیتن مفرور ہیں۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق یہ خوفناک واقعہ 7 جون 2025 کی رات کو ضلع کے کھیڈلی قصبے میں پیش آیا۔ 32 سالہ ویرو جاٹو، جو ٹینٹ کا کاروبار کرتا تھا اور مان سنگھ جاٹو کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔ ابتدائی طور پر اس کی اہلیہ انیتا نے دعویٰ کیا کہ ان کی موت کسی بیماری کی وجہ سے اچانک ہوئی۔ اس نے اپنی بھابھی کو بلایا اور بتایا کہ ویرو کو سائلینٹ اٹیک ہوا ہے اور طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔ لیکن ویرو کے بڑے بھائی گبر جاٹو نے اس کہانی پر شک کیا۔ گلا دبانے کے نشانات نے اس کے شک کو مزید گہرا کر دیا۔
Published: undefined
گبر جاٹو نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد کیس کی گہرائی سے تفتیش شروع ہوئی۔ اس قتل کا سب سے اہم گواہ ویرو اور انیتا کا 9 سالہ بیٹا تھا جس نے اس رات کے پورے واقعے کا تفصیلی بیان پولیس کو دیا۔ اس نے بتایا کہ اس کے والد رات گئے گھر واپس آئے اور انہوں نے اپنا فون چارج کرنے کو کہا تھا۔ انیتا نے بچے کو جلدی سونے کے لیے کہا تھا۔ اس رات بچے نے پلنگ کے ہلنے کی آواز سنی۔ اس نے آنکھ کھولی تو دیکھا کہ اس کی ماں نے گھر کا مین دروازہ کھولا ہوا ہے۔ باہر انیتا کا عاشق کاشی رام پرجاپتی کھڑا تھا۔
Published: undefined
بچے نے کہا، "میں ڈر گیا تھا، اس لیے میں خاموشی سے سب کچھ دیکھتا رہا، وہ ہمارے کمرے میں آئے، ممی چارپائی کے سامنے کھڑی تھیں، لوگوں نے پاپا کو پکڑا، گھونسے مارے، ان کی ٹانگیں اور گلا دبایا، کاشی چچا نے پاپا کے منہ پر تکیہ رکھ کر دبایا، میں نے پاپا کو بچانے کی کوشش کی، لیکن کاشی نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے خاموش رہنے کو کہا، کچھ دیر بعد پاپا نے خاموشی اختیار کر لی۔
Published: undefined
پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ انیتا اور ویرو کی شادی محبت کی شادی تھی۔ ان دونوں کی یہ دوسری شادی تھی۔ انیتا کو پہلے ہی طلاق ہو چکی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا، جب کہ ویرو بھی اپنی پہلی شادی سے الگ ہو گیا تھا۔ انیتا کھیڈلی میں ایک چھوٹا سا جنرل اسٹور چلاتی تھی۔ کاشی رام پرجاپتی وہاں کچوری کاا سٹال لگاتا تھا ۔ وہ اکثر اس کے پاس جایا کرتا تھا۔ دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور دونوں میں محبت ہو گئی۔ ویرو کو اپنی بیوی کے افیئر کا علم ہوا۔ اس وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔ اس سے جان چھڑانے کے لیے ویرو کو مارنے کی سازش رچی گئی۔
Published: undefined
ویرو کے قتل کے بعد انیتا نے اپنے رشتہ داروں کو بلایا اور دعویٰ کیا کہ ویرو کی موت اچانک بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔ لیکن جسم کی حالت اور زخموں نے گبر جاٹاو کو شک کے دائرے میں لایا۔ پولیس نے گبر کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کی تفتیش کے دوران 100 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی۔ فون کال ریکارڈز کا تجزیہ کیا گیا۔ بچے کے بیان کے ساتھ ان شواہد نے سازش کو بے نقاب کر دیا۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
Weapon