ڈاکٹر راگنی نایک / تصویر قومی آواز
کسان تحریک کے درمیان کانگریس نے بی جے پی سے سوال پوچھا ہے کہ مودی حکومت کے خلاف ہمیشہ بین الاقوامی سازش کیوں ہوتی ہے؟ کانگریس نے یہ سوال اس لیے پوچھا ہے کیونکہ عوامی ایشوز پر جو بھی تحریک شروع ہوتی ہے، اس میں بی جے پی لیڈران بین الاقوامی سازش تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس معاملے میں آج کانگریس ترجمان راگنی نایک نے پریس کانفرنس کر کچھ اہم حقائق کو میڈیا کے سامنے رکھا۔
Published: undefined
راگنی نایک نے سوال کیا کہ کیا پی ایم مودی کی حکومت بے حد کمزور ہے؟ اس حکومت کے خلاف ہمیشہ بین الاقوامی سازش کیوں ہوتی رہتی ہے؟ راگنی نایک نے پوچھا کہ جب ملک کا کسان کہتا ہے کہ ہم سیاہ قوانین برداشت نہیں کریں گے، ہم تحریک چلائیں گے، تو بی جے پی کے لیے یہ باتیں بین الاقوامی سازش اور فنڈنگ کا حصہ کیوں بن جاتی ہیں؟
Published: undefined
دراصل بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے گزشتہ روز کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے والی طاقتوں سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے وہ غدارِ وطن ہیں۔ اس بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے راگنی نایک نے پریس کانفرنس میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ جب بھی کوئی عوامی مسئلہ اٹھایا جاتا ہے اور مودی حکومت پر سوال اٹھتے ہیں تو بی جے پی لیڈران آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی سازش کا حصہ بتانے لگتے ہیں۔
Published: undefined
راگنی نایک نے کہا کہ جب سونم وانگچک اپنے ساتھیوں کے ساتھ لداخ سے (دہلی) آتے ہیں، اپنے مطالبات رکھتے ہیں، تو وہ بین الاقوامی سازش کا حصہ کیسے بن جاتے ہیں! منی پور ڈیڑھ سال سے جل رہا ہے، لیکن نریندر مودی وہاں نہین جاتے، کیونکہ وہ بھی بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے! کیا منی پور کا مسئلہ ملک کے لیے ضروری نہیں ہے؟ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کے وزیر اعظم عوام سے جڑے ہوئے مسائل پر بات نہیں کرتے۔ اگر ملک کی عوام ان سے مہنگائی اور بے روزگاری سے جڑے مسائل پر ذرا بھی سوال پوچھ لے تو وہ غدارِ وطن ہے۔ بے روزگاری سے پریشان نوجوان اگر روزگار مانگ لیں تو ان کو لاٹھی ماری جائے گی، کیونکہ وہ بھی تو بین الاقوامی سازش کا حصہ ہیں۔ ساتھ ہی راگنی نایک کہتی ہیں کہ ’’مودی جی، اگر ملک میں اتنی بین الاقوامی سازشیں ہو رہی ہیں تو آپ امت شاہ جی کی چھٹی کیوں نہیں کر دیتے؟ کیا نریندر مودی حکومت اتنی کمزور ہے، جس کے خلاف ہمیشہ کوئی نہ کوئی بین الاقوامی سازش ہوتی رہتی ہے؟‘‘
Published: undefined
پریس کانفرنس میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے راگنی نایک نے واضح لفظوں میں الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کا ہر قدم گوتم اڈانی کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک میں کسی نے بین الاقوامی سازش رچی ہے تو وہ گوتم اڈانی ہیں۔ ان پر تو رشوت خوری، ہیرا پھیری کا سنگین الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اپنی اس حرکت سے انھوں نے ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کا کام کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز