قومی خبریں

منکی پاکس کے پس منظر میں عالمی صحت ہنگامی حالات نہیں: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی وبا کے دنیا کے متعدد ممالک میں پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم ادارہ کا کہنا ہے کہ فی الحال اس بیماری کے سبب عالمی صحت کی ہنگامہ صورت حال پیدا نہیں ہوئی ہے

منکی پاکس / علامتی تصویر
منکی پاکس / علامتی تصویر 

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کی وبا کے دنیا کے متعدد ممالک میں پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم ادارہ کا کہنا ہے کہ فی الحال اس بیماری کے سبب عالمی صحت کی ہنگامہ صورت حال پیدا نہیں ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ہفتہ کے روز منکی پاکس پر ایک ہنگامہ اجلاس طلب کیا تھا، جس کے بعد یہ بیان جاری کیا۔

Published: undefined

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے برائے بین الاقوامی صحت کے ضوابط (آئی ایچ آر) کی ہنگامی کمیٹی نے کہا ہے کہ موجودہ منکی پاکس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے اس وقت کوششوں کی ضرورت ہے لیکن عالمی صحت کی ہنگامی حالت نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حالانکہ کچھ اراکین نے علیحدہ رائے بھی پیش کی۔

Published: undefined

آئی ایچ آر ہنگامی میٹنگ کی میٹنگ میں کچھ اراکین نے وسیع آبادی میں منکی پاکس وائرس کے اور پھیلنے کے خطرے کی وارننگ دی تھی۔ کمیٹی نے اتفاق رائے سے واقعہ کی ہنگامی صورت حال کو قبول کیا اور بیماری کے پھیلنے کو قابو کرنے کےلئے شدید ردعمل کوششوں کی ضرورت ظاہرکی۔ کمیٹی نے یہ بھی صلاح دی کہ کچھ ہفتوں کے بعد واقعہ کی باریکی سے نگرانی اور جائزہ لیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈنام گیبریس کے مطابق عالمی کے 48 ملکوں میں اب تک 3200 سے زیادہ منکی پاکس کے معاملے سامنے آئے ہیں اس کے انفیکشن سے ایک متاثر کی بھی موت ہوئی ہے۔ گیبریس نے منکی پاکس کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined