قومی خبریں

شام 4 بجے نرملا سیتا رمن 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا معمہ کریں گی حل

مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن شام 4 بجے پریس کانفرنس کرنے والی ہیں۔ پریس کانفرنس میں وہ بتائیں گی کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکیج کا استعمال کن کن شعبوں میں کیا جائے گا اور کسے کتنی رقم ملے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وبا سے بری طرح متاثر ہندوستانی معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے مودی حکومت ہر طرف ہاتھ پیر مار رہی ہے۔ منگل کے روز پی ایم مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے راحت پیکیج کا تو اعلان کر دیا لیکن ابھی تک یہ معمہ ہے کہ ان 20 لاکھ کروڑ روپے کا کتنا حصہ کس سیکٹر کو ملے گا اور یہ پیسے کہاں کہاں خرچ ہوں گے۔ اس معمہ کو آج مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن حل کریں گی۔ وہ شام 4 بجے ایک پریس کانفرنس کرنے والی ہیں جس میں معاشی پیکیج سے متعلق تفصیل میڈیا کے سامنے رکھیں گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ منگل کی شب پی ایم نریندر مودی نے ملک کے نام خطاب میں کورونا بحران کے دوران کیے گئے سرکاری اقدام کا تو کوئی تذکرہ نہیں کیا، البتہ یہ ضرور کہا تھا کہ وہ معاشی پیکیج کا اعلان کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا تھا کہ "کورونا بحران کا سامنا کرتے ہوئے، نئے عزائم کے ساتھ میں آج ایک خصوصی معاشی پیکیج کا اعلان کر رہا ہوں۔ یہ معاشی پیکیج خود انحصار ہندوستان مہم کی اہم کڑی کے طور پر کام کرے گا۔ خود انحصار ہندوستان کے عزم کو ثابت کرنے کے لیے اس پیکیج میں زمین، محنت، نقدی اور قانون سبھی پر زور دیا گیا ہے۔"

Published: undefined

غور طلب ہے کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکیج کا تقریباً 7 لاکھ کروڑ روپے پہلے ہی آر بی آئی اور حکومت نے جاری کر دیا تھا۔ وزیر مالیات پہلے ہی مارچ کے آخر میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 1.70 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی راحتی پیکیج کا اعلان کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ریزرو بینک آف انڈیا اب تک تقریباً 5.24 لاکھ کروڑ روپے کے اقدام کا اعلان ملک کے مختلف سیکٹرس، انڈسٹری کے لیے کر چکا ہے۔ اس رقم کو جوڑ دیں تو تقریباً 7 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے اعلانات پہلے ہی ہو چکے ہیں۔ اب 13 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا بریک اَپ دیا جائے گا۔ اس میں 50 ہزار کروڑ روپے ٹیکس کے لیے اعلان کیے جا سکتے ہیں جب کہ پاور سیکٹر کو تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے جاری ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined