قومی خبریں

علم معاشیات کے شعبہ میں تین ہستیوں کو ملا نوبل انعام، آئیے جانیں تفصیل

علم معاشیات میں سویرگس رکس بینک انعام الفریڈ نوبل کی یاد میں دیا جاتاہے۔ حالانکہ انہوں نے اپنی وصیت میں معاشیات کے انعام کا ذکر نہیں کیا ہے۔ سویرگس رکس بینک نے 1968 میں اس انعام کی شروعات کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;</p></div>

تصویر 

 

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسیز نے معاشیات کے میدان میں 2024 کے نوبل انعام یافتہ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ انعام ڈارون اسموگلو، سائمن جانسن، اور جیمس اے۔ رابنسن کو دیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز ادارے کیسے بنتے ہیں اور لوگوں کی خوشحالی کو کیسے متأثر کرتے ہیں۔ اس کے لئے دیا گیا ہے۔ اس انعام کے اعلان کے ساتھ ہی معاشیات کی دنیا میں ان کے کارناموں کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ڈورین اسمیگلو آرمینیائی نژاد ترک نژاد امریکی ماہر اقتصادیات ہیں۔ جو میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں پڑھاتے ہیں۔ وہ وہاں معاشیات کے الیزابیتھ اور جیمس کیلین پروفیسر ہیں۔ 1993 سے ایم آئی ٹی سے جڑے اسمیگلو نے اپنے تحقیقی کام میں سیاسی اور معاشی اداروں کے اثرات کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ ان کی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ کیسے ادارے ترقی اور خوشحالی کو متاثر کرتی ہے۔ ان کے علاوہ سائمن جانسن اور جیمس اے رابنسن بھی معاشیات کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے سائنسداں ہیں۔ جنہوں نے عالمی معیشت کی پیچیدگیوں کو سمجھانے میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

Published: undefined

پچھلے سال 2023 میں یہ ایوارڈ کلاؤڈیا گولڈن کو دیا گیا تھا۔ جنہوں نے خواتین کے لیبر مارکیٹ میں پوزیشن کو سمجھنے کے لئے اہم تحقیق کی۔ گولڈن کی تحقیق نے یہ دکھایا کہ کیسے خواتین کی کمائی اور مزدوری میں حصہ داری میں صنفی امتیاز وقت کے ساتھ کیسے تبدیل ہوا ہے۔ ان کے اس اہم کام نے خواتین کی معاشی حالت کے بارے میں بیداری پیدا کی اور معاشرے میں تبدیلی کے لئے حوصلہ افزائی کی۔

Published: undefined

علم معاشیات میں سویرگس رکس بینک انعام الفریڈ نوبل کی یاد میں دیا جاتا ہے۔ حالانکہ انہوں نے اپنی وصیت میں معاشیات کے انعام کا ذکر نہیں کیا ہے۔ سویرگس رکس بینک نے 1968 میں اس انعام کی شروعات کی اور 1969 سے رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسیز کو انعام جیتنے والوں کے انتخاب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined