قومی خبریں

کولمبیا میں کہا جائے یا کانپور میں، سچائی یہی ہے کہ بی جے پی حکومت اقتصادی محاذ پر ناکام رہی: کے سی وینوگوپال

وینوگوپال نے کہا کہ ’’کولمبیا میں بولا جائے یا کانپور میں، سچائی یہ ہے کہ حکومت اقتصادی محاذ پر ناکام ہو رہی ہے اور جمہوری نظام پر قبضہ کی کوشش کے سبب پوری دنیا میں ہندوستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال / آئی اے این ایس

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے کولمبیا میں مودی حکومت کے خلاف جو بیانات گزشتہ دنوں دیے تھے، اس کو بی جے پی لیڈران مستقل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اب کانگریس نے بی جے پی کے تبصرہ پر جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اس تعلق سے کہا ہے کہ ’’خواہ کولمبیا میں بولا جائے یا کانپور میں، سچائی یہ ہے کہ بی جے پی حکومت اقتصادی محاذ پر ناکام ہو رہی ہے اور جمہوری نظام پر قبضہ کی کوشش کے سبب پوری دنیا میں ہندوستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم بننے سے قبل اور اس کے بعد کئی سالوں تک نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی سفر کا استعمال نہ صرف کانگریس کو بدنام کرنے کے لیے کیا بلکہ ہندوستان اور اس کے عوام کی توہین بھی کی۔

Published: undefined

کے سی وینوگوپال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’بی جے پی کی عادت ہے اپنی ناکامیوں کے لیے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرانے کی، جس کے سبب ہمیں بین الاقوامی سطح پر شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ خواہ یہ کولمبیا میں کہی جائے یا کانپور میں، حقیقت یہی ہے کہ ہندوستانی حکومت ہماری معیشت کی بے پناہ صلاحیت کو استعمال کرنے میں ناکام رہی ہے اور ہمارے آبادیاتی منافع کو برباد کر رہی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ جمہوری نظام پر قبضہ کرنا ایک ایسا معاملہ ہے جس نے ہمیں پوری دنیا میں بدنام کیا ہے، جس کا سہرا بی جے پی کو ہی جاتا ہے۔

Published: undefined

کے سی وینو گوپال کے مطابق ’’حق بیانی کے لیے راہل جی پر حملہ کرنے کی یہ بی جے پی کی پرانی اور گمراہ کرنے والی پالیسی ہے۔ ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ راہل گاندھی کے بیانوں پر باریکی سے دھیان دیں اور ان سنگین خامیوں کی اصلاح کے لیے کارروائی کریں، جنہیں وہ 2014 سے بے نقاب کر رہے ہیں۔‘‘ کانگریس جنرل سکریٹری کے مطابق بی جے پی کی غلط حکمرانی، بدعنوانی اور غیر جمہوری کردار کو راہل گاندھی مستقل بے نقاب کر رہے ہیں، اور اس پر سوال اٹھانا واضح طور پر منافقت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined