قومی خبریں

گمنام پارٹیوں کو 4300 کروڑ کا چندہ کہاں سے ملا؟ کیا ان سے حلف نامہ مانگا گیا؟ راہل کا الیکشن کمیشن سے تلخ سوال

ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گجرات کی 10 گمنام پارٹیوں کو 5 سال میں 4300 کروڑ روپے کا چندہ ملا ہے، اسی خبر کے حوالے سے راہل نے الیکشن کمیشن سوالوں کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی (فائل)، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی (فائل)، تصویر @INCIndia

 

 کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اس وقت ووٹر لسٹ میں گڑبڑی معاملے پر الیکشن کمیشن کے خلاف زبردست مہم چلا رکھی ہے۔ بہار میں ووٹر ادھیکار یاترا میں وہ لوگوں کو ’ووٹ چوری‘ سے باخبر کرا رہے ہیں۔ اس درمیان انہوں نے الیکشن کمیشن کو ایک اور معاملے میں کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ راہل نے سوال کیا ہے کہ گجرات میں گمنام پارٹیوں نے ہزاروں کروڑ روپے کا چندہ جمع کیا ہے تو کیا ان سے حلف نامہ مانگا گیا؟ حال ہی میں الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کا الزام لگانے پر راہل گاندھی سے حلف نامہ داخل کرنے کے لیے کہا تھا۔

Published: undefined

دراصل ’دینک بھاسکر‘ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گجرات کی 10 گمنام پارٹیوں کو 5 سال میں 4300 کروڑ روپے کا چندہ ملا ہے، اسی خبر کے حوالے سے راہل نے الیکشن کمیشن پر طنز کسا ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر ’دینک بھاسکر‘ کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا- ’’گجرات میں کچھ ایسی گمنام پارٹیاں ہیں جن کا نام کسی نے نہیں سنا، لیکن 4300 کروڑ کا چندہ ملا ہے۔ ان پارٹیوں نے بہت ہی کم موقعوں پر انتخاب لڑا ہے، یا ان پر خرچ کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل نے آگے کہا کہ یہ ہزاروں کروڑ آئے کہاں سے؟ چلا کون رہا ہے انہیں؟ اور پیسہ گیا کہاں؟ کیا الیکشن کمیشن جانچ کرے گا یا پھر یہاں بھی پہلے حلف نامہ مانگے گا؟ یا پھر قانون ہی تبدیل کر دے گا، تاکہ یہ ڈاٹا بھی چھپایا جا سکے؟

Published: undefined

راہل گاندھی الیکشن کمیشن کی کارکردگی سے کافی ناراض ہیں۔ انہوں نے کئی معاملوں میں کمیشن کی غلطیوں کو سبھی کے سامنے ظاہر کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ ملک میں الیکشن کمیشن اس وقت کسی خاص پارٹی کے لیے کام کر رہا ہے۔ گجرات کے چندہ معاملے میں بھی راہل نے الیکشن کمیشن کے پالے میں گیند ڈالتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا اب الیکشن کمیشن اس معاملے پر کوئی کارروائی کرے گا؟

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات میں 10 سیاسی پارٹیوں کو 23 لوگوں نے چندہ دیا ہے۔ چندہ لینے والی سیاسی پارٹیوں نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب دونوں میں اپنے اپنے امیدوار اتار تھے۔ انہیں پورے انتخابات میں کُل ملا کر 54,069 ووٹ ملے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined