قومی خبریں

’شکست سے خوفزدہ بی جے پی کے لوگ الیکشن میں کیا کیا کریں گے!‘ ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت نہ ملنے پر ڈوٹاسرا ناراض

ڈوٹاسرا نے بیکانیر کے ایڈیشنل ضلع کلکٹر کے ایک خط کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’بینک اکاؤنٹس فریز کریں گے، ریلی میں پہنچنے سے روکیں گے...۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ڈوٹاسرا، تصویر&nbsp;<em>@GovindDotasra</em></p></div>

ڈوٹاسرا، تصویر @GovindDotasra

 

راجستھان پردیش کانگریس گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بدھ کے روز الزام عائد کیا کہ مقامی انتظامیہ نے بیکانیر میں پارٹی لیڈران کا ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت نہیں دی۔ حالانکہ بیکانیر انتظامیہ نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

Published: undefined

ڈوٹاسرا نے بیکانیر کے ایڈیشنل ضلع کلکٹر (سٹی) کے ایک خط کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’بینک اکاؤنٹس فریز کریں گے، ریلی میں پہنچنے سے روکیں گے... شکست سے خوفزدہ بی جے پی کے لوگ انتخاب میں کیا کیا کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’ہیلی کاپٹر سے چرو سے بیکانیر جانے کی اجازت ہونے کے بعد بھی ڈرپوک امیدوار نے تاناشاہی سے دباؤ ڈال کر رخنہ پیدا کر دیا۔ کتنی ہی کوشش کر لو، بیکانیر میں موریا بولے گا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز بیکانیر سے کانگریس امیدوار گووند رام میگھوال نے بدھ کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس میں کانگریس کے راجستھان انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا اور سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو ہیلی کاپٹر سے آنا تھا۔ یہ لیڈر بعد میں سڑک کے راستے بیکانیر پہنچے۔ بیکانیر سے بی جے پی کی طرف سے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال انتخاب لڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined