قومی خبریں

بچت کے اتنے پیسوں کا کیا کیا کریں گے، پٹرول-ڈیزل سستے ہونے پر راہل گاندھی کا طنز

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں بالترتیب 17 پیسے اور 18 پیسے فی لیٹر کی تخفیف کی ہے، اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ انتخابات کے پیش نظر یہ کمی کی گئی ہے

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے سبب ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کی گئی ہے، تاہم یہ کمی کافی کم ہے کیونکہ پٹرول اور ڈیزل کی کیمتوں میں ایک لمبے وقت تک ہر روز اضافہ ہوتا رہا تھا۔

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں کی گئی اس کمی پر طنز کیا ہے۔ راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ مغربی بنگال سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں فائدہ اٹھانے کی غرض سے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر لکھا، ’’انتخابات کے سبب مرکزی حکومت نے پٹرول-ڈیزل میں 17 پیسے اور 18 پیسے فی لیٹر سستا کیا ہے۔ بچت کی اس رقم سے آپ کیا کیا کریں گے۔‘‘ راہل گاندھی نے اس ٹوئٹ میں ’فیول لوٹ بائے بی جے پی‘ یعنی بی جے پی کی ایندھن کی لوٹ، ہیش ٹیک کا اسعمال کیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اتوار کے روز تمام چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام مستحکم رہے۔ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 90.78 روپے فی لیٹر اور اور ڈیزل 81.10 روپے فی لیٹر ہے۔ چاروں بڑے شہروں میں سے ممبئی میں تاحال پٹرول اور ڈیزل کے دام سب سے زیادہ ہیں۔ ممبئی میں پٹرول 97.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.20 کی قیمت پر دستیاب ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined