قومی خبریں

مودی جی ہر سال دو کروڑ ملازمتیں دینے کے وعدے کا کیا ہوا؟: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کو اقتدار میں آئے 8سال ہوگئے ہیں لیکن انہوں نے نوکریاں تو نہیں دیں بلکہ غلط طریقے سے جی ایس ٹی اورنوٹ بندی کرکے کاروباری صنعت کو بند کرکے کروڑوں لوگوں کا روزگار تباہ کر دیا۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia 

واشم (مہاراشٹرا) نریندر مودی نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد 8 سال ہوگئے لیکن انہوں نے نوکریاں تو نہیں دیں بلکہ غلط طریقے سے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کر کے کاروباری صنعت کو بند کر کے کروڑوں لوگوں کا روزگار تباہ کر دیا۔ ملک کے نوجوانوں کا خواب چکنا چور کردیا۔ ملک کے نوجوان مودی سے سوال کر رہے ہیں کہ کہاں ہیں نوکریاں؟ لیکن مودی خاموش ہیں۔ یہ باتیں یہاں ممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہیں۔

Published: undefined

واشم کے چوک سبھا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی اور مودی حکومت پرسخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے چھوٹے، درمیانے اور منجھلے تاجروں کے کاروبار بند ہو گئے، لاکھوں نوکریاں ختم ہو گئیں۔ مودی حکومت دو تین صنعت کاروں کے لیے کام کر رہی ہے۔ عام لوگوں کے لیے نہیں۔ مودی حکومت مہنگائی، بے روزگاری ختم کرنے کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے۔ جب گیس 400 روپے، پٹرول 70 روپے اور ڈیزل 60 روپے تھا تو نریندر مودی یو پی اے حکومت پر سخت تنقید کر رہے تھے۔ عام لوگوں، کسانوں، مزدوروں کا مودی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کیا لیکن مودی حکومت کسانوں کے قرض معاف نہیں کر رہی ہے۔ حالانکہ این پی اے کے نام پر بڑے صنعت کاروں کے لاکھوں کروڑوں کے قرضے معاف کر دیئے جاتے ہیں اور کسانوں کو دو لاکھ کے قرض کے لیے پریشان کیا جاتا ہے۔ نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن انہیں نوکری نہیں مل رہی۔ ملک میں تشدد اور نفرت پھیلا کر لوگوں کے درمیان تصادم پیدا کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ یہ بھارت جوڑو یاترا اس ملک کو متحد رکھنے، آئین کو محفوظ رکھنے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ