قومی خبریں

مغربی بنگال: سندیش خالی تشدد کیس میں ٹی ایم سی رہنما شاہجہاں شیخ گرفتار

مغرب بنگال پولیس نے شاہجہاں شیخ کو شمالی چوبیس پرگنہ کے علاقے میناخان سے حراست میں لیا ہے۔ حراست کے بعد شاہجہاں شیخ کو بشیرہاٹ کورٹ میں پیش کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

کولکاتا: مغربی بنگال کے سندیش خالی تشدد کیس کے اہم ملزم اور ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کو مغربی بنگال پولیس نے شمالی 24 پرگنہ کے میناخان علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد شاہجہاں شیخ کو بشیرہاٹ کورٹ لے جایا گیا۔ یہ اطلاع میناخان کے ایس ڈی پی او امین الاسلام خان نے دی۔

Published: undefined

شاہجہاں شیخ کو ٹی ایم سی کے بااثر لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ ٹی ایم سی کی سندیش خالی یونٹ کا صدر بھی رہ چکا ہے۔ جب 5 جنوری کو ای ڈی کی ٹیم بنگال راشن تقسیم گھوٹالہ معاملے میں شاہجہاں سے پوچھ گچھ کرنے آئی تھی تو الزام ہے کہ اس وقت اس کے حامیوں نے ای ڈی ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ای ڈی مسلسل شاہجہاں شیخ کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کر رہی تھی لیکن وہ مفرور تھا۔

Published: undefined

سندیش خالی کی خواتین نے شاہجہاں شیخ پر ان کے حامیوں کے خلاف زمینوں پر قبضے اور جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اپوزیشن اس معاملے پر مسلسل احتجاج کر رہی تھی۔ سندیش خالی میں دفعہ 144 لگا کر اپوزیشن لیڈروں کو وہاں جانے سے روک دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined