مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کی پولنگ کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہونے کے ساتھ حلقوں میں 80.99 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ جن حلقوں میں پولنگ ہوئی ہے ان میں تملوک، گھٹال، جھاڑ گرام، مدنی پوری، کانتی، پرولیا، بانکوڑہ اور بشنوپور لوک سبھا حلقوں میں آج پولنگ ہوئی ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تملوک لوک سبھا حلقے میں 80.6 فیصد، کانتی میں 80.35 فیصد، کھٹال میں 81.68 فیصد، جھاڑ گرام میں 78.17 فیصد، مدنی پور میں 78.64 فیصد، پرولیا میں 75.68 فیصد، بانکوڑہ میں 81.68 فیصد اور بشنوپور میں 81.90 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
Published: undefined
کھٹال اور جھاڑ گرام لوک سبھا حلقے میں تشدد کی خبریں ہیں۔ کھٹال کے کیش پور میں بی جے پی امیدوار اور سابق آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھوش جب بوتھ پر پہنچی تو گاؤں کی خواتین نے مخالفت کی اور دھکا مکی بھی کی جس کی وجہ سے وہ گرگئیں اور رونے لگیں۔ بھارتی گھوش کے سیکورٹی گارڈ اس کے بعد مقامی لوگوں پر فائرنگ جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ناراض لوگوں نے بھارتی گھوش کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے پولنگ بوتھ پر بھی ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی ہے۔ گھوش موبائل فون لے کر بوتھ میں داخل ہوئیں تھیں اور ویڈیو گرافی کر رہی تھیں۔ گھوش نے کہا کہ میں امیدوار ہوں اور بوتھ میں داخل ہوسکتی ہوں، جن لوگوں نے مجھے روکا انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
جھاڑگرام میں بی جے پی ورکر پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے حملہ کردیا جس میں اس کی موت ہوگئی ہے۔ جب کہ ترنمول کانگریس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ بھارتی گھوش کی کار کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ کیونکہ ان کے پاس کاغذات صحیح نہیں تھے۔ کانتی لوک سبھا حلقے کے تحت بھگوان پور میں بھی بی جے پی ورکر کو گولی ماری گئی ہے۔
Published: undefined
مدنی پور لوک سبھا حلقے میں بی جے پی امیدوار اور ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ میں بیلدا میں ترنمول کانگریس کے چار ورکرس زخمی ہوگئے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے کیمپس آفس میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔
Published: undefined
دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ورکروں نے بی جے پی حامیوں کو دھمکا رہے ہیں، پولنگ ایجنٹ پر حملے ہو رہے ہیں۔ مغربی مدنی پور کے دانتا میں دلیپ گھوش کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ دلیپ گھوش نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کو پولس روک کر جانچ کر رہی ہے۔ مجھے بھی دو جگہ روکا گیا ہے۔ حکومت نے تمام حدود کو پار کردیا ہے۔ جمہوریت نام کی کوئی چیز بچی نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined