قومی خبریں

مغربی بنگال: ای ڈی نے پارتھ چٹرجی کی بیٹی اور داماد کو جانچ کے دائرے میں لیا

ای ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیانمے بھٹاچاریہ سے بنیادی سوال ہوگا کہ وہ امریکہ میں بیٹھ کر یہاں کئی کمپنیوں کو کس طرح چلاتے ہیں۔

پارتھ چٹرجی، تصویر آئی اے این ایس
پارتھ چٹرجی، تصویر آئی اے این ایس 

کروڑوں روپے کے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) بھرتی کے مبینہ گھوٹالے کی جانچ کر رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اب پارتھ چٹرجی کی بیٹی سوہنی بھٹاچاریہ اور ان کے شوہر کلیانمے بھٹاچاریہ کو جانچ کے دائرے میں لیا ہے۔ سوہنی اور کلیانمے اس وقت امریکہ مین مقیم ہیں اور ایجنسی کے افسران نے دونوں کو ای میل بھیج کر پوچھ تاچھ کے لیے جلد از جلد کولکاتا پہنچنے کو کہا ہے۔

Published: undefined

حالانکہ ای ڈی ذرائع نے کہا ہے کہ دونوں کو طلب کرنے کی وجہیں مختلف ہیں۔ کلیانمے بھٹاچاریہ کو تین کمپنیوں امپرولائن کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ، ایچ آر آئی ویلتھ کریشن ریلٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ، ایکریسیس کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ان کے ربط کے بارے میں جانکاری کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے کامرس کے تحت کمپنی رجسٹرار (آر او سی) کے ریکارڈ کے مطابق وہ ایکریسیس کنسلٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جب کہ دیگر دو میں وہ صرف ایک ڈائریکٹر ہیں۔ ایچ آر آئی ویلتھ کریشن ریلٹرس اینڈ امپرولائن کنسٹرکشن میں، دوسرے ڈائریکٹر کرشن چندر افسر ہیں، جو کلیانمے بھٹاچاریہ کے ماما ہیں اور مغربی مدناپور ضلع کے پنگلا باشندہ ہیں۔

Published: undefined

ای ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیانمے بھٹاچاریہ سے بنیادی سوال ہوگا کہ وہ امریکہ میں بیٹھ کر یہاں کئی کمپنیوں کو کس طرح چلاتے ہیں۔ ایجنسی کے ایک افسر نے کہا کہ ’’یہ کمپنیاں، جیسا کہ ہم مانتے ہیں، مختلف چینلوں میں فنڈ ٹرانسفر کرنے کے ارادے سے بنائی گئیں صرف شیل کمپنیاں ہیں۔ ان میں سے ایک کا رجسٹرڈ پتہ ایچ آر آئی ویلتھ کریشن ریلٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔ ہم اس معاملے میں ان سے اہم جانکاری حاصل کرنے کی امید کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

دوسری طرف پارتھ چٹرجی کی بیٹی سوہنی بھٹاچاریہ کو طلب کرنے کا مقصد جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے بروئی پور نگر پالیکا کے تحت پوری گاؤں میں ’بشرام‘ نام کے ایک فارم ہاؤس سے جڑا ہے۔ ڈبلیو ایس ایس سی گھوٹالہ کے سلسلے میں ای ڈی کے ذریعہ گرفتار کیے گئے پارتھ چٹرجی اور ان کی قریبی ارپیتا مکھرجی، سوہنی بھٹاچاریہ کے نام سے رجسٹرڈ فارم ہاؤس کا اکثر دورہ کرتی تھیں۔ 27 جولائی کی رات کو ہوئی ایک چوری کے بعد حال ہی میں ای ڈی کی جانکاری میں یہ گھر آیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined