قومی خبریں

2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل سی اے اے نافذ ہو جائے گا، بنگال بی جے پی صدر

بنگال بی جے پی کے سربراہ سوکانت مجمدار نے کہا ’’بی جے پی کے پاس اپنے وعدوں کو نبھانے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ ہم نے رام مندر تعمیر کا وعدہ کیا تھا اور ہم نے اس وعدے کو پورا کیا‘‘

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

کولکاتا: مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سوکانت مجمدار نے منگل کے روز کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون یعنی سی اے اے کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل نافذ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اپنے وعدوں کو نبھانے کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔

Published: undefined

ادھر، بنگال کی برسراقتدار جماعت ٹی ایم سی، جو سی اے اے کی خالفت کرتی رہی ہے، نے کہا کہ وہ ریاست میں اسے کبھی نافذ نہیں ہونے دے گی۔ ٹی ایم سی نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کی طرف سے اس طرح کے بیانات کا مقصد مرکز کی معیشت کے بندوبست میں ناکامی سے توجہ ہٹانا ہے۔

Published: undefined

سی اے اے کو نافذ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے سوکانت مجمدار نے کہا ’’بی جے پی کے پاس اپنے وعدوں کو نبھانے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ ہم نے رام مندر تعمیر کا وعدہ کیا تھا اور ہم نے اسے پورا کیا۔ سی اے اے ہمارا ہدف ہے اور ہم اسے حاصل کریں گ ے۔ اسے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل نافذ کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

ریاست میں 2019 کے لوک سبھا اور 2021 کے اسمبلی انتخابات کے دوران متنازعہ قانون کو نافذ کرنے کا وعدہ بی جے پی کا اہم انتخابی موضوع رہا تھا۔ بھگوا پارٹی کے لیڈران اسے ریاست میں بی جے پی کی مضبوطی کی اہم وجہ قرار دیتے ہیں۔

مجمدار کا یہ تبصرہ بی جے پی کے رکن اسمبلی اسیم سرکار کے اس بیان کے کچھ دن بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سی اے اے کو لاگو کرنے میں تاخیر سے مہاجرین میں پارٹی کی حمایت کو نقصان پہنچے گا کیونکہ اس سے ان میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined