قومی خبریں

کورونا پر کیسے ملے گی فتح، ’ٹیسٹنگ‘ میں مغربی بنگال اور بہار سب سے پیچھے

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے پیش رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں حالات بہت خراب ہیں۔ یہ ریاستیں کورونا ٹیسٹ کے معاملے میں بہت پیچھے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

کورونا وبا کی دہشت کےدرمیان ڈاکٹرس اور ماہرین بار بار اس بات کو دہرا رہے ہیں کہ اگر اس وائرس پر قابو پانا ہے تو ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانی ہوگی، لیکن ہندوستان میں اب بھی کورونا کو لے کر ٹیسٹنگ بہت دھیمی رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ سب سے خراب صورت حال تو مغربی بنگال اور بہار کی ہے جہاں ہر 10 لاکھ کی آبادی پر بالترتیب محض 230 اور 267 لوگوں کا ٹیسٹ ہوا ہے۔

Published: undefined

ایک رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں حالات بہت خراب ہیں۔ یہ ریاستیں کورونا ٹیسٹ کے معاملے میں قومی اوسط سے 25 فیصد تک پیچھے چل رہی ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا جا چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی فی 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ بڑھ کر 818 ہو گیا ہے۔ لیکن موجودہ وقت میں مغربی بنگال اور بہار کی حالت افسوسناک ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے جو اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں وہ تشویش ناک ہیں۔ مغربی بنگال اور بہار کے بعد اتر پردیش کی حالت بھی بہت اچھی نظر نہیں آ رہی ہے۔ وہاں ہر 10 لاکھ کی آبادی پر 429 ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں جب کہ مدھیہ پردیش میں یہ تعداد محض 642 ہے۔

Published: undefined

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ذریعہ پیش کردہ اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی وزارت صحت نے فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کئی ریاستوں میں ٹیسٹ کٹ صحیح نہیں ملنے کی وجہ سے جانچ میں وقت لگ رہا ہے۔ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ ریاست اگر صحیح طریقے سے ٹیسٹ کریں تو انفیکشن کی تعداد میں تیزی دیکھی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined