قومی خبریں

بنارس میں خیر مقدم ہے مگر وہاں بھی ’جے شری رام‘ کا سامنا کرنا ہوگا، مودی ممتا پر حملہ آور

وزیر اعظم مودی نے ممتا بنرجی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گیم ختم ہو چکا ہے، اس لئے وہ اب امپائر پر ہی انگلی اٹھا رہی ہیں

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج دونوں مغربی بنگال میں ریلی کرکے ایک دوسرے کے خلاف سخت تنقید کی ہے۔ ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گیم ختم ہو چکا ہے۔ اس لئے وہ اب امپائر پر ہی انگلی اٹھا رہی ہیں۔خیال رہے کہ نندی گرام میں پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد سے ہی ترنمو ل کانگریس الیکشن کمیشن اور مرکزی فورسیس کی سخت تنقید کر رہی ہے۔

Published: 03 Apr 2021, 6:38 PM IST

ممتا بنرجی اور وزیر اعظم مودی کی ریلیاں 58 کلومیٹر دوری پر شمالی 24 پرگنہ میں انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔وزیرا عظم نے بی جے پی کو بیرونی پارٹی قرار دئے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی آئین کی توہین کررہی ہیں ۔بنگال ہندوستان کا حصہ ہے اور ہندوستان کا ہرایک شہری بنگال میں رہنے کا حق رکھتا ہے۔

Published: 03 Apr 2021, 6:38 PM IST

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دیدی کو اب وارانسی میں خوش آمدید ے ۔بنارس کے لوگ بڑے دل کے ہیں ، بنارس کے لوگ آپ کو باہر ی نہیں کہیں گے ۔وہ بنگال کے عوام کی طرح بنارس کے عوام بھی بڑے دل کے ہیں ۔ہلدیہ سے ایک جہاز بھی بنارس جاتی ہے۔

وزیرا عظم مودی نے کہا کہ وارانسی میں تلک کے ساتھ بہت سے لوگ ’’جے شری رام ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ملیں گے تو دیدی، پھر آپ کا کیا ہوگا؟ آپ کس سے ناراض ہوں گے؟"۔

Published: 03 Apr 2021, 6:38 PM IST

بنگال میں آٹھ مرحلے کے انتخابات کا تیسرا انتخاب 6 اپریل کو ہوگا۔ نندی گرام میں ، جہاں سے محترمہ بنرجی مقابلہ کررہی ہیں ، جمعرات کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی۔ودیدی کہتی ہیں کہ لوگ بی جے پی کے جلسوں میں شرکت کے لئے پیسہ لیتے ہیں۔ دیدی ، بنگالی خود عزت والے لوگ ہیں۔ دیدی، آپ نے اس بیان سے بنگال کے عوام کی توہین کی ہے۔ کیا آج کوئی پیسہ لینے آیا تھا؟۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دیدی کی پریشانی کی ایک بڑی وجہ اس کا 10 سال کا رپورٹ کارڈ ہے۔ پرانی صنعتوں کو بند کردیا گیا ہے۔ نئی صنعتوں ، نئی سرمایہ کاری ، نئے کاروبار اور روزگار کے امکانات بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

Published: 03 Apr 2021, 6:38 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Apr 2021, 6:38 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو