قومی راجدھانی دہلی، اتر پردیش سمیت شمالی ہند میں ان دنوں شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں گلا دینے والی ٹھنڈ اور بڑھنے کا امکان ہے۔ وہیں ویسٹرن ڈسٹربینس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اتر پردیش میں جہاں کرسمس کے بعد 26 سے 28 دسمبر کے درمیان بارش کے آثار ہیں تو وہیں دہلی میں 23 دسمبر کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ 26 اور 27 دسمبر کو بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 27 اور 28 دسمبر کو پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش میں بارش اور آندھی طوفان کا خدشہ ہے۔
ٹھنڈ کی بات کی جائے تو دہلی میں مسلسل پارہ گر رہا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے۔ اس وجہ سے شدید ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ آنے والے کچھ دنوں تک گھنا کہرا چھایا رہے گا۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش میں 21 سے 23 دسمبر، جموں و کشمیر، لداخ میں 21 سے 23 دسمبر، پنجاب، راجستھان میں 21 دسمبر کو سرد لہر چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش میں 24 اور 25 دسمبر، پنجاب، ہریانہ، جھارکھنڈ اوڈیشہ میں 21 اور 22 دسمبر، راجستھان، مغربی بنگال کے ساحلی علاقے میں 21 دسمبر، سکم میں 21 سے 23 دسمبر، آسام اور میگھالیہ میں 22 سے 25 دسمبر کو گھنا کہرا پڑنے والا ہے۔
Published: undefined
ہماچل پردیش میں 21 سے 25 دسمبر اور اتراکھنڈ میں 21 اور 22 دسمبر کو پالا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمال مغربی ہند کی پہاڑی ریاستوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ وسطی ہند کی ریاستوں میں بھی 27 اور 28 دسمبر کو بارش کا الرٹ ہے۔ وہیں ہماچل پردیش کے مقامی محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو سرد لہر کی وارننگ جاری کی ہے اور 23 سے 24 دسمبر کو ہماچل پردیش کے کچھ مقامات پر شدید برفباری اور بارش کی پیش گوئی ہے۔
اونا، حمیر پور، بلاس پور اور منڈی میں 24 دسمبر تک کچھ مقامات پر آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چمبا، کانگڑا اور کُلو میں 25 دسمبر تک سرد لہر اور زمینی پالے کی یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بھاکھڑا پشتہ (بلاس پور) اور بلہہ وادی (منڈی) کے آبی ذخائر کے کچھ حصوں میں صبح اور دیر رات شدید کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined