
بارش کی علامتی تصویر/ یو این آئی
دہلی سمیت کئی ریاستوں میں اس وقت لوگ خوشگوارموسم کا لطف اُٹھارہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی گرمی پر راحت کی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔ یہ اس وقت ہے جب کئی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے لگا تھا۔ اس ہفتے دہلی میں 3 دن بارش کا الرٹ ہے جب کہ پڑوسی ریاستوں یوپی، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ میں بھی خوشگوار موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس ہفتے کے آخر تک گرج چمک اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پہاڑی ریاستوں میں بھی ایسے ہی حالات کی توقع ہے۔
Published: undefined
دہلی میں اگلے 3 دنوں تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا یلو الرٹ ہے۔ محکمہ موسمیات نے 19 اور 20 مارچ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی الرٹ ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32-34 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 19 اور 20 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی اور اس کے ساتھ ہی ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری اور کم سے کم 19 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جائے گا۔ جبکہ 21 مارچ سے 23 مارچ تک موسم صاف رہے گا، حالانکہ اس دوران گرمی پریشان نہیں کرے گی۔
Published: undefined
دہلی میں بدلتے موسم نے پنجاب اور ہریانہ کو بھی متاثر کیا ہے۔ پنجاب میں آج موسم صاف رہے گا۔ 19 اور 20 مارچ کو موسم پھر سے بدل جائے گا اور ان دو دنوں میں گرج چمک اور ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے دو روز کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 21 مارچ سے موسم صاف ہو جائے گا۔ ہریانہ اور چندی گڑھ میں بھی اسی طرح کے موسم کی توقع ہے۔
Published: undefined
مارچ میں پہاڑی ریاستوں کے سفر کا منصوبہ بنانے والوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ اتراکھنڈ میں 18 سے 21 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ طوفان، ژالہ باری اور بارش کے لیے زرد الرٹ نافذ ہے۔ اسی طرح کے موسمی حالات ہماچل پردیش میں 20 مارچ تک برقرار رہیں گے۔ ہماچل کے کئی پہاڑی علاقوں میں برفباری نے سیاحوں کا راستہ بھی روکا ہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کے پھسلنے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
Published: undefined
راجستھان میں بھی مارچ کے اوائل میں شدید گرمی پڑ رہی تھی۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا تھا تاہم موسم کی تبدیلی سے گرمی میں قدرے کمی آئی ہے۔ اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بھی موسم کے انداز میں تبدیلی آئے گی۔ راجستھان میں بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے 18 سے 20 مارچ تک یلو اور اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 20 اور 21 مارچ کو مشرقی اور مغربی اتر پردیش میں پھر سے گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔
Published: undefined
اس دوران مدھیہ پردیش میں آج سے مغربی طلاطم سرگرم ہو رہا ہے، جو اگلے 3 دنوں تک آندھی، بارش اور گرج چمک کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ اس کے اثرات بھوپال، اندور، گوالیار، اجین اور جبل پور سمیت کئی علاقوں میں واضح طور پر نظر آئیں گے۔ تاہم بہار میں ایک دو دن تک موسم صاف رہے گا۔ 20 مارچ سے موسم دوبارہ تبدیل ہونے والا ہے۔ دن کے وقت درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined