دہلی میں شدید بارش / قومی آواز / وپن
نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ ملک کی بعض ریاستوں میں تاحال شدید گرمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی ہندوستان اب بھی چلچلاتی دھوپ کی زد میں ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل 20 جون کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دن بھر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ 22 جون سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ حالانکہ کل رات سے موسم میں ہلکی سی تبدیلی آئی ہے۔ جس کے باعث منگل کا آغاز خوشگوار موسم کے ساتھ ہوا۔
Published: undefined
آسام، سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، مغربی مدھیہ پردیش میں بارش کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، انڈمان اور نکوبار جزائر، کیرالہ اور مغربی ہمالیہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ ایک یا دو مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
Published: undefined
گجرات کے بعد راجستھان میں دو تین دنوں سے بپرجوئے کا اثر نظر آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ نے ریاست کے کئی اضلاع میں اورنج اور یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ بہار میں بھی محکمہ نے بارش کے ساتھ بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ نے بھی لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب اوڈیشہ اور جھارکھنڈ میں ابھی تک شدید گرمی برقرار ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اڈیشہ میں پیر 19 جون کو کئی علاقوں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔ جھارکھنڈ میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری اور اس سے اوپر تھا۔ آئی ایم ڈی نے دونوں ریاستوں میں ہیٹ ویو کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز