
علامتی تصویر
موسم گرما کے آغاز کے بعد تیزی سے بڑھتی گرمی کے دوران شمالی ہندوستان اور ملک کے کئی حصوں میں ایک بار پھر موسم نے اچانک کروٹ لی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق کئی ریاستوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی اور درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ اس طرح آنے والے دنوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے شمال مشرقی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ وہیں اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ کے کچھ علاقوں میں موسلہ دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
Published: undefined
ہمالیہ کے علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ 17 مارچ کی رات سے شروع ہونے والے ایک نئے مغربی طلاطم سے شمال مغربی ریاستوں میں موسم متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس سے جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بارش یا برفباری ہو سکتی ہے۔ شمال مغربی میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
Published: undefined
مشرقی اور وسطی ہندوستان میں جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اور بہار میں الگ الگ دنوں میں آسمانی بجلی چمکنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں 17 اور 19 مارچ کے درمیان ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ 18 اور 19 مارچ کو کونکن اور گوا میں گرج چمک اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی ہندوستان کی ریاستوں کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ممکن ہے۔
Published: undefined
وہیں قومی راجدھانی دہلی میں اگلے چند دنوں تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32-34 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 14-16 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ 18 مارچ کی رات کے آس پاس ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی گرج چمک، بجلی گرنے اور 20-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined