قومی خبریں

اتر پردیش میں پھر بدلا موسم کا مزاج، کئی ضلعوں میں بارش کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 دنوں میں مانسون کی فعالیت میں اضافہ کا امکان ہے۔ 5 ستمبر تک مغربی یوپی اور مشرقی پوپی کے کچھ مقامات میں گرج اور چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>لکھنؤ میں بارش (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

لکھنؤ میں بارش (فائل) / آئی اے این ایس

 
IANS

 اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مانسون معمول پر رہا۔ اس دوران ریاست کے مغربی اور مشرقی دونوں حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش دیکھنے کو ملی۔ آنے والے دنوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 دنوں میں اتر پردیش میں مانسون کی فعالیت میں اضافہ کا امکان ہے، جس کی وجہ سے 2 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی لکھنؤ کی طرف سے جاری پیشن گوئی کے مطابق 5 ستمبر تک مغربی یوپی اور مشرقی پوپی کے کچھ مقامات میں گرج اور چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے مغربی یوپی ڈویژن میں کہیں کہیں شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی یوپی کے لیے آج کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں رفتہ رفتہ 5-3 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ اور اس کے بعد 4-2 ڈگری سیلسیس اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ وہیں اگلے 5 دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی ہونے کے آثار نہیں ہیں۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے گوتم بدھ نگر، متھرا، بلند شہر، علی گڑھ، امروہا، مراد آباد، سنبھل، رام پور، بریلی، پیلی بھیت، لکھیم پور کھیری، شاہجہاں پور، بدایوں، ایٹا، فیروز آباد، آگرہ، ہاتھرس، کاسگنج، امیٹھی، ایودھیا اور سلطان پور میں بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

یوپی کے اہم شہروں کے درجہ حرارت کی بات کی جائے تو پریاگ راج میں 30.4 ڈگری سیسلیس، بہرائچ میں 27.4 ڈگری سیلسیس، بریلی میں 26 ڈگری سیلسیس، فرصت گنج میں 30.8 ڈگری سیلسیس، گورکھپور میں 27.8 ڈگری سیلسیس، جھانسی میں 27.2 ڈگری سیلسیس، لکھنؤ ایئر پورٹ میں 34 ڈگری سیلسیس اور میرٹھ میں 32 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined