قومی خبریں

موسم کے تیور مزید سخت، پہاڑوں پر دھوپ، شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وسطی ہندوستان کے کئی حصوں میں اگلے دو دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد کچھ دنوں تک درجہ حرارت نسبتاً مستحکم رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>درجہ حرارت کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

درجہ حرارت کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 
Ians

 ملک کے کئی حصوں میں مارچ کی شروعات کے ساتھ ہی گرمی نے اپنے تیور دکھانے شروع کر دیئے ہیں۔ شمالی ہندوستان کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے۔ میدانی علاقوں میں راجستھان کے جھنجھنو ضلع کے پلانی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک گرمی سے راحت کی امید کم ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان، جنوبی ہریانہ، جنوب مغربی اتر پردیش، گجرات، وسطی ہندوستان اور جنوبی ہندوستان کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے ​​35 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہا ہے۔

Published: undefined

گرمی کے اثرات مغربی ہمالیائی علاقوں میں بھی واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔ جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 8 ڈگری سیلسیس زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ پہاڑی علاقوں میں مقامی لوگوں اور سیاحوں کو بھی تیز دھوپ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں خشک ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کئی مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہا۔ شمال مغربی ہندوستان میں رات کا درجہ حرارت 14 سے 18 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ وہیں مغربی، مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں وہ 18 سے 22 ڈگری سیلسیس اور جنوبی ہندوستان میں 22 سے 27 ڈگری سیلسیس کے درمیان درج کیا گیا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہندوستان کے اور ایک مغربی طلاطم سرگرم ہو رہا ہے۔ اس کے اثرات سے آنے والے دنوں میں پہاڑی علاقوں میں موسم بدل سکتا ہے۔ جموں و کشمیر میں 7 اور 12 مارچ کے درمیان ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی اس دوران ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ مشرقی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں آندھی، بارش اور بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اوڈیشہ میں 7 اور 9 مارچ کے درمیان ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے، اس دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس طرح کی سرگرمی جھارکھنڈ میں 8 اور 9 مارچ کے درمیان اور بہار میں 9 اور 11 مارچ کے درمیان دیکھی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

 محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ہندوستان میں بھی موسم بدلنے کے آثار ہیں۔ 8 اور 12 مارچ کے درمیان اروناچل پردیش میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔  اسی طرح آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی 9 اور 12 مارچ کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وسطی ہندوستان کے کئی حصوں میں اگلے دو دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد کچھ دنوں تک درجہ حرارت نسبتاً مستحکم رہے گا۔ مغربی ہندوستانی ریاستوں بالخصوص گجرات میں درجہ حرارت اگلے 7 دنوں میں بتدریج بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں گرم لہر کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔ مغربی راجستھان میں 9 اور 10 مارچ کو گرم ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ سوراشٹرا اور کچھ کے علاقوں میں 10 مارچ تک گرم لہر کے حالات متوقع ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined